?️
سچ خبریں:فلسطینی المبادرہ الوطنیہ (قومی اقدام) تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ حماس اور شام کے درمیان تعلقات فلسطینی اور عرب مزاحمتی گروہوں کو صیہونی جارحیت کے خلاف متحد کرنے کا سبب بنیں گے۔
فلسطینی نیشنل انیشی ایٹو (قومی اقدام) تحریک کے سکرٹری جنرل مصطفیٰ البرغوثی نے کہا کہ شام کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے میں حماس تحریک کا اقدام ایک مثبت قدم ہے، البرغوثی نے شہاب نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ شام سمیت فلسطینی اور عرب مزاحمتی گروہوں کو صیہونی عبوری حکومت کی جارحیت کے خلاف متحد کرنے کا سبب بنے گا۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حماس کا یہ اقدام معاملات کو درست سمت کی طرف لوٹانا ہے، اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہونے چاہئیں نیز فلسطینی اور عرب قوم کی حمایت کے لیے جدوجہد کا قومی طریقہ متحد ہونا چاہیے۔
فلسطینی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ شام ہمیشہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف رہا ہے اور اسی مناسبت سے اسے اس ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنا چاہیے، فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماوں میں سے ایک خضر حبیب نے اس تناظر میں کہا کہ یہ درست سمت میں ایک قدم ہے جو صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت کی مرکزی تقویت کا باعث بنے گا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ تعلقات منقطع کرنا نہ شام اور حماس کے مفاد میں ہے اور نہ ہی فلسطینی کاز کے مفاد میں۔


مشہور خبریں۔
لاکھوں یمنیوں کی مدد کے لیے 3.9 بلین ڈالر درکار ہیں: اقوام متحدہ
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے معاون سکریٹری جنرل برائے انسانی امور کا کہنا
جنوری
صنعا نے کیا برطانیہ کو یمن کے خلاف جارحیت کے نتائج سے خبردار
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: صنعا کی تبدیلی اور تعمیر کی حکومت نے آج امریکہ
اپریل
امریکہ میں ٹرمپ اور مسک کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ بھر میں ٹرمپ انتظامیہ اور ایلون مسک کی پالیسیوں
اپریل
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر مصر کا ردعمل
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں: مصر کے ایوان صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان
مارچ
کواڈ کانفرنس اور چین کے خلاف چار ممالک کا اتحاد
?️ 16 مارچ 2021(سچ خبریں) چین کے خلاف امریکا اور بھارت کی کوویڈ ڈپلومیسی شروع
مارچ
بائیڈن کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: روئٹرزاِپسوس کی طرف سے دو دنوں میں کرائے گئے نئے پولز
مئی
سعودی عرب مغربی ایشیا میں منشیات کا مرکز :امریکی اخبار
?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے لکھا کہ سعودی ولی عہد کی سعودی
دسمبر
غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی شدید بمباری
?️ 22 اگست 2021ٖغزہ( سچ خبریں) اسرائیلی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کے مختلف
اگست