?️
سچ خبریں: شام میں الہول کیمپ سے داعش کے عناصر کے فرار کے منصوبے کو ناکام بنانے سے اس کیمپ میں تصادم ہوا اور داعش کے ایک رہنما کی موت ہوگئی۔
المعلومہ نیوز ایجنس کی رپورٹ کے مطابق ایک شام کے سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ الہول کیمپ میں داعش کا ایک رہنما جس کا نام محمود اللہیبی المعروف ابو سفیان ہے اس کیمپ کے اندر مارا گیا ہے۔
یہ بھی بڑھیں: شمالی شام میں زلزلے سے ایک جیل منہدم؛ داعشی فرار
انہوں نے مزید کہا کہ اللہیبی داعش دہشت گرد تنظیم میں قتل کا ذمہ دار تھا اور اسے اسی کیمپ کے اندر قتل کیا گیا۔
اس سکیورٹی ذریعہ نے کہا کہ الہول کیمپ سے داعش کے بعض لیڈروں کے فرار کا منصوبہ ناکام ہونے اور اسے بے اثر کر دینے کے بعد، اللہیبی اس کیمپ کے اندر ہلاک ہو گیا جس کی وجہ سے داعش کے عناصر کے درمیان تصادم ہوا۔
انہوں نے تاکید کی کہ شام کے الہول کیمپ میں داعش کے عناصر سے متعدد آتشیں اسلحہ اور سرد ہتھیار دریافت اور قبضے میں لیے گئے ہیں جو لوگ اس کیمپ سے داعشیوں کو فرار کرانے اور انہیں عراق کی طرف بجھینے کے منصوبے میں ملوث تھے انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا۔
شام کے قومی سلامتی کے امور کے محقق "سعید فارس السعید” نے کہا کہ امریکہ داعش کے احیاء اور خطے میں بحران پیدا کرنے کے راستے کو جاری رکھنے کی تلاش میں ہے۔
مزید پڑھیں: شام میں داعشیوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟
انہوں نے تاکید کی کہ امریکہ عدم استحکام اور مایوسی کا شکار ہے کیونکہ خطے میں اس کے منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں خطے میں امریکی سازش کے بے اثر ہونے کی وجہ سے شاید امریکہ کسی بھی وقت خطے میں اپنی جیلوں سے ہزاروں داعش کو رہا کر دے گا۔
مشہور خبریں۔
کینیڈا کی 48 روسی افراد اور اداروں پر پابندی
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:کینیڈا کی وزارت خارجہ نے آج روس کے 14 غیر سرکاری
اپریل
فیس بک کا ایک عہدیدار نیتن یاہو کی کابینہ میں کام کرنے کے لیے مقرر
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے مقبوضہ
جنوری
اردن بھی گیا صیہونیوں کے ہاتھ سے:عطوان
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں اردن کے ایک پارلیمانی
اپریل
بھارتی اداکارہ کا شاہ رخ خان کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی سپراسٹار کاجول نے اس بات کا انکشاف
جولائی
ہمیں ایران سے اتفاق کرنا ہوگا: ٹرمپ
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات
ستمبر
عمران خان نے مذاکرات کے تیسرے دور میں تحریری مطالبات پیش کرنے کی ہدایت کردی، وقاص اکرم
?️ 10 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری انفارمیشن شیخ
جنوری
ٹرمپ کی شام سے امریکی فوج کے انخلا کی خواہش، صیہونیوں کو سخت تشویش
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری
غزہ اور لبنان میں صیہونی افسران اور فوجیوں کی بےبسی
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی امور کے ماہر علی الاعور نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر