?️
سچ خبریں:شام سے دہشت گردوں کو یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے صوبہ مأرب کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔
یمنی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گرد صوبہ ابین میں ساحل کے قریب متعدد علاقوں میں شام سے دہشت گردوں کے یمن میں داخل ہونے کے منتظر ہیں، الاخبار کی رپورٹ کے مطابق عدن شہر میں سعودی اماراتی اتحاد کی کمانڈ نے صوبہ ابین میں القاعدہ کے دہشت گردوں کے کمانڈر کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد شام اور دیگر ممالک سے یمن میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کے داخلے کو محفوظ بنائیں، سکیورٹی اور انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق القاعدہ کے دہشت گردوں کو یہ مسلح عناصر منتقل کرنے کا کام سونپا گیا ہے جو شام سے بحرین کے راستے بحری جہاز کے ذریعہ صوبہ مأرب میں داخل ہونے والےہیں۔
اسی طرح دو ہفتے قبل سلیم الشنعاء نامی ایک شخص کی سربراہی میں القاعدہ کے دہشت گردوں کو الاصلاح پارٹی کے مسلح عناصر کے تعاون سے اور سعودی اتحاد کی مکمل شراکت کے ساتھ صوبہ ابین کے ساحل سے دور واقع علاقوں میں تعینات کیا گیا تھا ، مقامی ذرائع کے مطابق وادی الحمرا ، یحمس ،المراقشہ اور الوضیع کے علاقوں میں القاعدہ کے دہشت گرد بغیر کسی خوف کے عوامی سطح پر موجود ہیں اور کھلے عام عکد میں واقع الاصلاح کی بیروکوں میں رفت و آمد کر رہے ہیں ۔
الاخبار کے مطابق گذشتہ ہفتے میں القاعدہ کے دہشت گردوں نے شام سے یمن میں داخل ہونے والے مسلح عناصر کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے لئے عبوری کونسل کے عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں پر حملہ کیا، واضح رہے کہ یمن میں شامی دہشت گردوں کی آمد کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی کئی بار ایسا ہوچکا ہے، گذشتہ سال ستمبر میں تکفیری عناصر راید بن سعود بن معیلی ، سلمان بن علی حمد بن میقان اور عبداللہ المکنی کی سربراہی میں شام سےیمن میں داخل ہوئے تاکہ مأرب میں لڑ سکیں،ادھر یمنی عہدیداروں نے بار بار کہا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گرد سعودی اتحاد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں طالبانی ہلاک
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستانی اخبار ڈان نیوز نے اپنے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے
دسمبر
اسٹاک ایکسچینج میں 877 پوائنٹس کی زبردست تیزی، پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور
?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست
جون
نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا:شاہد خاقان عباسی
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے نیب کے وسیع
جون
اسرائیلی جیلوں میں سیکڑوں بیمار قیدی
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادہونے والے افرادکے امور کی نگراں کمیٹی کے
جنوری
امریکہ اب یوکرین کو کیا دینے والا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی حکومت کلسٹر بموں سے لیس طویل فاصلے تک مار
ستمبر
شمال شام میں لوگ سڑکوں پر وجہ ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے شام کے شہر قمشلی میں امریکی حمایت
ستمبر
عبرانی میڈیا کا اعتراف: ایران نے وہ جگہ ماری جہاں اسرائیل کو اس کی توقع نہیں تھی
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: ایک صیہونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ اسرائیل کا
جولائی
نگران وزیراعظم، اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر