شامی ارب پتی رامی مخلوف کے خلاف عدالتی حکم جاری

شامی

?️

سچ خبریں:متحدہ عرب امارات میں مقیم شامی ارب پتی رامی مخلوف نے اپنے خلاف عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

شام کے ارب پتی رامی مخلوف نے بدھ کے روز اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر اپنے خلاف سزا سنائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے خلاف مجرمانہ سزا سنائی گئی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے سزا کی وجہ اور اس فیصلے کی نوعیت کا ذکر نہیں کیا۔

اپنی بے گناہی پر زور دیتے ہوئے مخلوف نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے خلاف دیگر فیصلے جاری کیے جا رہے ہیں، یاد رہے کہ گزشتہ تین سالوں میں بدعنوانی کے خلاف جنگ کے لیے شام کی حکومت نے اس ملک میں معاشی بدعنوانی کے الزام میں بعض سرمایہ داروں کے خلاف عدالتی فیصلے جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کی عدالت نے قبل ازیں مخلوف پر اسیریٹل کمپنی بورڈ کے چیئرمین اور کمپنی کے مالک کی حیثیت سے شامی حکومت کے 180 ملین ڈالر کے قرض کی وجہ سے ان کے شام چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی تھی، شام کی حکومت نے اس ملک میں جنگ کے برسوں کے دوران ٹیکس چوری کی وجہ سے بڑے سرمایہ داروں، خاص طور پر مواصلاتی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے مالکان پر دباؤ بڑھا دیا ہے، رامی مخلوف اور ان کی اہلیہ ایسے کیسز میں اہم مدعا علیہ ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

حکومت نے اسمبلی اختیارات محدود کرنے کیلئے ایوان اقبال میں اجلاس بلایا:چوہدری شجاعت حسین

?️ 15 جون 2022لاہور(سچ خبریں)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اسپیکر پرویز

کولمبیا نے صیہونی حکومت کو کوئلے کی برآمد بند کی

?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اسرائیل کو کوئلے کی

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 30.66 فیصد اضافہ

?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مہنگائی کی

گلو کارعلی ظفر جیلوں میں قید خواتین کو قانونی مدد فراہم کریں گے

?️ 10 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) گلوکار علی ظفر سماجی کاموں میں متحرک ہونے کی

امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے: صنعاء کا انتباہ

?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے آج

خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات

?️ 17 نومبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے فتنۃ الخوارج سے

نیتن یاہو کے خاندان نے ایک مضبوط ٹھکانے پر پناہ لی

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان نیوز سائٹ کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد

شباک نے امریکہ میں نیتن یاہو کے بیٹے کے محافظوں کو بڑھایا

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharonot اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے