?️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد سے ملاقات کی۔
متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد سے منگل کے روز الشاتی محل میں ملاقات کی،اس اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر طحنون بن زئد نے بھی شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں علاقائی صورتحال اور علاقائی استحکام کی حمایت کے لیے مشترکہ کاروائی پر توجہ دی گئی،ملاقات کے دوران امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور ان میں وسعت دینے کی حکمت عملی ، علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یادرہے کہ سلیوان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران اس ملک کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تاکہ یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ،کہا جارہا ہے کہ جیک سلیوان آج مصر جائیں گے۔
یادرہے کہ اپریل 2015 سے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نےیمن کے معزول صدر عبد ربہ منصور ہادی کو اقتدار میں لانے کے بہانے غریب ملک یمن کو بھاری فضائی ، زمینی اور سمندری حملوں سے نشانہ بنایا ۔
یہ حملے یمن کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور غربت ، بے روزگاری کے علاوہ اس غریب عرب ملک میں متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بنے جبکہ ان حملوں کے آغاز سے اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں تاہم اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری نے سعودی اتحاد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے اور نہ ہی اس جارحیت پر اس کی مذمت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
مغربی اتحاد میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: رویٹرز نے اطلاع دی ہے کہ مغربی اتحاد میں ایران
مئی
غزہ کھنڈر بن چکا ہے: اقوام متحدہ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی
جون
شام کے بارے میں عرب-بین الاقوامی اجلاس اختتام پذیر؛ کیا ہوا؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:ریاض میں شام کے حوالے سے عرب اور غیرعرب ممالک کے
جنوری
آیت اللہ سیستانی کی پوپ کے سامنے بے مثال شجاعت ؛فلسطینی قلمکار
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فلسطینی قلمکار نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے سامنے فلسطین
مارچ
ٹرمپ کی نظر میں یوکرینی صدر کی حیثیت
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا
فروری
یورپ امریکی ڈکٹیشن کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے: ماسکو
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ
اکتوبر
آرمینیائی مظاہروں میں تقریباً 100 افراد زخمی
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: آرمینیا کی وزارت صحت نے آج صبح اعلان کیا کہ
جون
20 میٹر سرنگ کی جگہ محض ایک میٹر گڑھا دریافت
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ روز عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج
اپریل