سید حسن نصراللہ کی دھمکیوں کا صیہونیوں پر اثر؛صیہونی وزیر داخلہ کی زبانی

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کے ساتھ معاہدے کی بنیادی وجہ سید حسن نصراللہ کی دھمکیاں تھیں۔

رشیا ٹوڈے کی ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی وزیر داخلہ عیلت شکید نے عبرانی چینل کے ساتھ گفتگو میں لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاہدے پر تبصرہ کیا، اس گفتگو کے دوران انہوں نے لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی طرف سے دی گئی دھمکیوں کو صیہونی حکومت کی کابینہ کی طرف سے لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاہدے کی منظوری کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

شکید نے مزید کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی تل ابیب کے خلاف دھمکیاں، کریش گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کی کارروائیوں کے آغاز کی صورت میں اس فلیڈ پر حملہ کرنے کے تناظر میں سرحدی حد بندی کے معاہدے کی تشکیل کے دوران ایک بڑا مسئلہ تھا، صیہونی حکومت کی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے آخر میں یہ خطرات سرحدی حد بندی کے معاہدے (تل ابیب کی طرف سے) کی منظوری کے پیچھے بنیادی عنصر اور محرک قوت بن گئے۔

واضح رہے کہ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاہدے کو صیہونی حکومت کی کابینہ نے گذشتہ ہفتے بدھ کے روز لبنانی حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد منظور کیا تھ تا کہ اس پر عمل درآمد کیا جا سکے۔

 

مشہور خبریں۔

دھونس و دھاندلی کی بجائے حکومت آئینی ترمیم کیلئے بیٹھ کر بات کرے ، عمر ایوب

🗓️ 18 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں

یمن جنگ میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہوا؟

🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی وزارت انسانی حقوق کے ترجمان نے کہا کہ یمن

اعظم سواتی کے استعفی کی مانگ بے تکی بات ہے

🗓️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے

ایفل ٹاور کے ملازمین کی ہڑتال

🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ایفل ٹاور کی انتظامی کمپنی، جسے ایفل ٹاور ایکسپلوٹیشن ایسوسی ایشن

سوڈانی فوج کا ملک کی مرکزی بینک سمیت اہم عمارتوں پر قبضہ 

🗓️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے

مارچ 2025 میں دہشتگردوں کے حملوں کی تعداد 11 سال بعد پہلی بار 100 سے متجاوز

🗓️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز

شبوا میں افراتفری اور تصادم

🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:   جنوب مشرقی یمن میں شبوا جارح اتحاد کی جانب سے

اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات کے لیئے اہم قدم اٹھا لیا

🗓️ 28 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے