?️
سچ خبریں:سوڈان کی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ یہ ملک اندرونی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ رہا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان اندرونی دیوالیہ پن کے نقطہ کے قریب پہنچ رہا ہے کیونکہ مسلسل لڑائی سے 800000 لوگوں کے ملک سے باہر نکلنے کا خطرہ ہے،یاد رہے کہ سوڈان میں جاری کشیدگی میں متعدد امدادی کارکن ہلاک، ہسپتالوں پر بمباری اور انسانی تنصیبات کی لوٹ مار کے علاوہ متعدد غیر ملکی امدادی گروپوں کو اپنی سرگرمیاں معطل کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان اندرونی دیوالیہ پن کے قریب پہنچ رہا ہے، کیونکہ خرطوم میں مسلح تصادم اور دھماکے جاری ہیں جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر 800000 افراد ملک چھوڑنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ سوڈان میں دونوں فریقوں کے جنگ بندی پر متفق ہونے کے باوجود بھی تصادم اور جھڑپیں جاری ہیں،اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے سوڈان کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ سوڈان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیر معمولی ہے،ہمیں اس ملک اور خطے کے تمام لوگوں پر اس کے فوری اور طویل مدتی اثرات پر گہری تشویش ہے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے اعلیٰ اہلکار مارٹن گریفتھس سوڈان میں راتوں رات تباہ ہونے والے لاکھوں لوگوں کو امداد فراہم کرنے میں مدد کے لیے خطے میں گئے جس کے بعد انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انسانی حالت دیوالیہ پن کے مقام پر پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ ایکش فورسز (RSF) کے درمیان 15 اپریل کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک اور 4600 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں نیز اس ملک میں جاری کشیدگی نے دسیوں ہزار سوڈانیوں کی مصر اور چاڈ جیسے پڑوسی ممالک میں بڑے پیمانے پر ہجرت کی ہے اور لاکھوں لوگ جو فرار نہیں ہوئے وہ بھی اپنے گھروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں انہیں فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے سوڈانی فوج اور ریپڈ ایکش فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں کی وجہ سے بہت سے ممالک اپنے شہریوں یا سفارتی مشن کے ارکان کو زمینی، سمندری اور فضائی راستے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکا اور روس میں شدید کشیدگی، جو بائیڈن نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 16 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا اور روس کے مابین دن بہ دن حالات کشیدہ ہوتے
اپریل
شہباز شریف کا سابق وزیر اعظم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم
?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لاحق خطرات کے پیش
اپریل
امریکہ کے لیے یمن میں زمینی حملے کی مشکلات
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے اور گزشتہ
اپریل
معاشی چیلنجز، بیرونی رقوم کا حصول اور آئی ایم ایف پروگرام کو ٹریک پر رکھنا ہوگا، اسٹیٹ بینک
?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب
دسمبر
سعودی عرب کا حیرت انگیز فوجی بجٹ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دنیا کی فوج کی
جولائی
اسرائیلی میڈیا کی محمد السنوار کے بارے میں ایک نئی کہانی
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیوز پلیٹ فارم "24 نیوز” کی ایک رپورٹ کے
مئی
یوکرین فوری طور پر صدارتی انتخابات کرائے؛ ٹرمپ کا مطالبہ
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں صدارتی
دسمبر
اسرائیل عادت سے مجبور
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:بدھ کے روز اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے المعمدانی
اکتوبر