?️
سچ خبریں:سوڈانی ٹریڈ یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے 100 سے زائد قیدیوں نے اپنی من مانی حراست میں توسیع کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔
سوڈانی آکوپیشن یونین نے آج ایک بیان میں کہا کہ اس ملک میں بغیر کسی مجرمانہ الزامات یا قانونی دعووں کے من مانی طور پر حراست میں لیے گئے لوگوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہو گئی ہےجو سبھی بھوک ہڑتال پر چلے گئے ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کی عمریں عموماً 16 سے 60 سال کے درمیان ہیں جبکہ بوڑھے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، گاؤٹ، گٹھیا جیسی دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
سوڈانی ٹریڈ یونین نے مزید کہاکہ سکیورٹی حکام غیر معمولی احکامات کے مطابق 25 اکتوبر سے ہر 21 دن بعد قیدیوں کی حراست میں توسیع کر رہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ قیدی بغیر قانونی جواز کے جیل میں ہیں اور انہیں ٹیلی فون کالز موصول ہوتی رہتی ہیں کہ قیدیوں کے اہل خانہ کو ان سے ملنے سےروکا جا رہا ہے۔
یادرہے کہ سوڈان میں 25 اکتوبر 2021 کو ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے فوج اور مظاہرین کے درمیان تشدد اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، اگرچہ فوج نے اقتدار عام شہریوں کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا ہے، لیکن اس ملک میں فوجی حکمرانی کے مخالفین فوج کو اقتدار چھوڑنے اور سوڈان میں ایک جائز اور جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے
جولائی
غزہ میں کنڈرگارٹن پر صیہونی بمباری
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں میں صیہونی فوج
فروری
حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک یا زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 4
فروری
یمنی ہمارے 70000 افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں:امریکہ
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے نے دعویٰ
دسمبر
غزہ کے ہسپتالوں کے خلاف جنگ جاری
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے
دسمبر
صہیونی فوج کی صفوں میں زلزلہ
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی
مارچ
عراقی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان عنقریب؛ 41 فیصد ووٹنگ
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس ملک کےپارلیمانی انتخابات
اکتوبر
وزیر خارجہ اور یو اے ای کے وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے وزرائے خارجہ
ستمبر