🗓️
سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے اپنے ملک کے دورے اور خرطوم حکام کی جانب سے تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے فیصلے پر احتجاج کیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے عوام نے اتوار کو خرطوم میں اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے دورہ خرطوم اور سوڈانی حکومت کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے شرکاء نے صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے امن اور مذاکرات کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے اور بیت المقدس کے غاصبوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو غداری قرار دیاماس مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین برائے فروخت نہیں،الاقصیٰ ہمارا عقیدہ ہے،خرطوم بیت القدس سے غداری نہیں کرتا اور غدار حکمران ہمارے نمائندے نہیں جیسے نعرے درج تھے۔
واضح رہے کہ یہ مظاہرہ صیہونیوں کے خلاف تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف سوڈانی اتحاد کی دعوت پر کیا گیا، جس نے فروری 2020 میں باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیاں شروع کی تھیں،حکومت کی جانب سے تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو باضابطہ طور پر معمول پر لانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے متعدد سوڈانی سیاسی جماعتوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ فلسطینی قوم اور مسئلۂ فلسطین کی حمایت نیز صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت جاری رکھیں گے ۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2020 میں، سوڈان نے صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے دائرہ کار میں اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی اپنی مرضی کا اعلان کیا حالانکہ اس ملک کا نام واشنگٹن کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی بلیک لسٹ سے نکالنا ایک سنگین اقدام تھا۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں20 لاکھ لیٹر غیر قانونی ذخیرہ شدہ پٹرول دریافت
🗓️ 26 اگست 2021سچ خبریں:لبنان میں پچھلے کچھ دنوں سے 14 مارچ تحریک والے ایران
اگست
روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے
🗓️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میںروپے کی قدر میں کمی کا
جون
اگلے چند روز انتہائی اہم ہیں
🗓️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے
اپریل
اس سال یورپ خوش قسمت رہا
🗓️ 1 فروری 2023سچ خبریں:یورپی ممالک کو آنے والے موسم سرما میں سنگین مسائل کا
فروری
سربیا میں ٹرمپ کے داماد کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مارچ
🗓️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: اس پروجیکٹ کا انتظام Affinity Global Partners کرتا ہے، جس
مارچ
کیا کیلیفورنیا میں دوبارہ آگ لگنے والی ہے؟
🗓️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:کیلیفورنیا میں حالیہ جنگلاتی آگ کے تباہ کن اثرات کے بعد،
جنوری
براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ان کیسز کی دوبارہ تحقیقات کرے گا
🗓️ 29 جنوری 2021براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے
جنوری
صیہونی حکومت نے جنگ میں شکست کیوں قبول کی؟
🗓️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: فینکس ایک افسانوی مقدس پرندہ ہے جس کا ذکر ایرانی،
جنوری