🗓️
سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ موساد کے نئے سربراہ نے 2020 میں سعودی ولی عہد شہزادہ سے ملاقات کی۔
سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی موساد کے نئے سربراہ ڈیوڈ برنیا کے درمیان قریبی تعلقات کا انکشاف کیا، عبرانی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ بہت سارے چینلز نے بن سلمان اور برنیا کے مابین براہ راست رابطے کی اطلاع دی ہے جو اسرائیلی موساد کا سربراہ مقرر ہونے سے قبل موساد کے نائب سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، اخبار نے بتایا ہے کہ برنیا نے 2020 میں سعودی عرب کا سفر کیا تھا اور اس وقت محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔
ٹائمز آف اسرائیل کی خبر کے مطابق اسرائیلی موساد کے نئے سربراہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سربراہی میں اسرائیلی وفد کے ساتھ سن 2020 میں خفیہ طور پر سعودی عرب گئے تھے، اخبار نے زور دے کر کہا کہ نیتن یاہو کے ساتھ جانے والے جس وفد نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں برنیا بھی شامل تھے،درایں اثنا خبر رساں ادارے روئٹرز نے بھی بتایا ہے کہ ڈیوڈ برنیا 2020 میں نیتن یاہو کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کرنے گئے تھے اس دوران انہوں نے بن سلمان سے ملاقات کی۔
ایک سینئر سعودی عہدے دار نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ اسرائیلی پارلیمانی انتخابات کی قریب سے پیروی کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نئی کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی بنیامین نیتن یاہو کے عہدے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
واضح رہے کہ سعودی شاہی خاندان کے ایک قریبی عہدہ دار نے ایک اسرائیلی چینل کو بتایا کہ سعودی عرب نے نیتن یاھو کی قدردانی کی اور ان کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی خوف ہے کہ اگربنیامین نیتن یاہو کے حریف محاذ کے رہنما یائر لاپڈان کی جگہ لیں گے تو صورتحال کو بدل دیں گے۔
مشہور خبریں۔
چوہدری نثار کا مولانا فضل الرحمان کو پیغام
🗓️ 21 مارچ 2022راولپنڈی (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک
مارچ
وہ ملزم جنہوں نے موسم کا دعویٰ کیا
🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:امارات کے موسمیاتی اجلاس میں یورپی اور امریکی ممالک نے بین
دسمبر
9600 فلسطینی صیہونی حکومت کی قید میں
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد
جولائی
الجزائر کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کے بارے میں کیا کہا؟
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: الجزائر کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے
ستمبر
صیہونی ریاست کی صورتحال؛سید حسن نصراللہ کی زبانی
🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت
جولائی
صیہونی فوج ایک بار پھر حواس باختہ
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں التنمیہ اور التحریر دھڑے کے رکن قاسم ہاشم
جولائی
کیا الحشد الشعبی کو ختم کیا جا سکتا ہے؟ عراقی سیاستدان کا بیان
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کی حکومتِ قانون پارٹی کے رہنما نوری المالکی نے الحشد
دسمبر
اسرائیلی فوج کی بڑی غلطیاں کیا ہیں ؟
🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ایک نئے کیس کی
فروری