?️
سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ ترین موقف میں ریاض اور تہران کے درمیان ہونے والے معاہدے اور مقبوضہ علاقوں کی صورتحال کا ذکر کیا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر مؤقف اختیار کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ممالک کی خودمختاری اور اچھی ہمسائیگی کے احترام اور تنازعات کے حل پر اتفاق کیا۔
بن فرحان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ خلیج فارس کے علاقے کی سلامتی اور استحکام کو تقویت دے گا۔ سعودی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے اقدامات کو روکے۔
بن فرحان نے اسلامی مقدسات کے خلاف اقدامات کے خلاف یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایک بار پھر فلسطینیوں کے حق پر تاکید کرتا ہے کہ وہ 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب یمن میں امن کے قیام اور مستقل جنگ بندی کے حصول کی حمایت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں چین کی ثالثی کے نتیجہ میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر مبنی ہونے والے معاہدے کو لے کر جہاں ایک طرف اسلامی دنیا اور دیگر امن پسند حلقوں میں خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں امریکی اور صیہونی لابیاں سخت برہم نظر آرہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ واقعی خطرناک ہے: شیخ صبری
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: یروشلم میں سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری
ستمبر
سی این این پر مقدمہ کروں گا: ٹرمپ
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی جانب
جولائی
ٹرمپ: میری دھمکی کے بعد برکس تیزی سے ختم ہو رہا ہے!
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جب سے انہوں نے
جولائی
ملکی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے، وزیراعظم
?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اکتوبر
سائبر اور جاسوسی کے میدان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا مقابلہ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:ایک مغربی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جنوری
شرح سود میں اضافہ کاروبار اور صنعت کو مفلوج کر دے گا، کراچی چیمبر
?️ 27 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ نے
جون
امریکہ کا ایران پر حملہ؛ عالمی سطح پر مذمتوں کی لہر
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد دنیا بھر میں
جون
صیہونی بی بی کی شکست پر جشن اور خوشیاں
?️ 14 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ بنیامین نیتن یاھو نے اپنی پوری تقریر عبرانی زبان میں
جون