?️
سچ خبریں:یمنی عوام کے خلاف سعودی امریکی جارحیت کے ریکارڈ میں ایک نیا قتل عام شامل ہو گیا۔
سعودی امریکی جارح اتحاد کی جانب سے یمن کی غاروں اور بیلسٹک میزائل ڈپو پر فوجی آپریشن اور فضائی حملے شروع کرنے کے اعلان کے بعد یہ بات واضح ہو گئی کہ ان حملوں میں کئی عمارتوں اور رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا جن میں سے ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی عمارت بھی تھی۔
واضح رہے کہ یمن کے شمال میں واقع الموحیت شہر میں سعودی حملوں نے متعددعمارتوں کو تباہ کر دیا اور ان کے متعدد مکینوں کو شہید اور زخمی کر دیا جن میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے، مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنگی طیاروں نے صوبائی ٹیلی کمیونیکیشن کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے گارڈ روم کو نشانہ بنایا، حملے کی وجہ سے گارڈ کا کمرہ زمین بوس ہو گیا اور عمارت کا گارڈ بیوی بچوں سمیت شہید ہو گیا جب کہ قریبی عمارتوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ سعودی لڑاکا طیاروں نے صعدہ، حجہ اور مأرب صوبوں کے خلاف درجنوں حملے کیے، جس میں بڑے پیمانے پر کھیتوں اور شہری علاقوں کو تباہ کیا گیا اور صوبے کی سڑکوں اور پلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
یادرہے کہ سعودی فضائی حملوں نے صنعا میں بغداد اور الزبیری سڑکوں پر واقع کئی تعلیمی اداروں کو تباہ کر دیا،بار بار ہونے والے حملوں نے اساتذہ، تعلیمی امداد کے لیے فنڈ کی عمارت، تعلیمی آلات کے مرکز اور بغداد اسکول کو وسیع نقصان پہنچایا۔
مشہور خبریں۔
ویانا مذاکرات میں ایران کے برتر موقف پر امریکی ردعمل
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:امریکی نائب وزیر خارجہ نے جوہری مذاکرات میں ایران کی برتری
فروری
100 دن میں غزہ کی پٹی میں صیہونی جرائم پر ایک نظر
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے صیہونی حکومت کی
جنوری
ایران کی خلیج فارس میں سفارتی حکمت عملی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران نے گزشتہ حکومت سے ہی ہمسایہ ممالک کے ساتھ
اکتوبر
افغانیوں کا امریکہ سےاس ملک میں اپنے نمائندے کو ہٹانے کا مطالبہ
?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان کے بہت سے لوگوں اور سوشل میڈیاصارفین نے امریکی محکمہ
اگست
نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ پر شہباز گل کا ردعمل
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) شہباز گل نے سابق وزیراعظم کی رپورٹ پر
فروری
غزہ پر قبضہ کرنے کا ٹرمپ کا خیالی منصوبہ بے نقاب
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن
فروری
اسلام آباد: عمران خان، شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں بری
?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں سابق
جون
طاقت کا کھیل؛پیوٹن نے ٹرمپ کے ایلچی کو 12 گھنٹے انتظار کرایا
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کو
مارچ