?️
سچ خبریں:یمن کی نیشنل آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب یمنی عوام کے خلاف محاصرہ جاری رکھتے ہوئے پٹرول سے بھرے ہوئے جہاز کو یمن کی مغربی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دے رہا۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صبا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی نیشنل آئل کمپنی نے اعلان کیا کہ امریکی سعودی جارح اتحاد نے ایک بحری جہاز کو پکڑ لیا جس میں پٹرول تھا اور اسے یمن کے مغربی ساحل پر واقع الحدیدہ کی بندرگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
رپورٹ کے مطابق یمن نیشنل آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام المتوکل نے کہا ہے کہ سعودی امریکی اتحاد نے پیر کو ریڈ روبی جہاز کو قبضے میں لے لیا، حالانکہ جبوتی ساحل پر اس کا معائنہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ صنعا اور سعودی اتحاد کے درمیان اقوام متحدہ کے ساتھ سویڈن میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق خوراک یا ایندھن لے جانے والے بحری جہازوں کو معائنے کی شرط کے تحت الحدیدہ بندرگاہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ، تاہم سعودی اتحاد ان جہازوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے یا انہیں اپنے قبضے میں لے کر یمنی عوام کی روزمرہ ضروریات کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
عصام المتوکل نے اس بات پر زور دیا کہ جارح سعودی امریکی اتحاد بحری قزاقی جاری رکھے ہوئے ہے اور انسانی مقاصد کے کے استعمال ہونے والے ایندھن بردار بحری جہازوں کے داخلے کی اجازت دینے سے گریزاں ہے، یمنی عہدہ دار کے مطابق اس طرح کے جارحانہ اقدامات اس ملک کے عوام کے درد اور مصائب کو بڑھانے کے مقصد سے کیے جارہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
چار دن میں عربوں ڈالر کا نقصان
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ساتھ موجودہ جنگ کے
مئی
ایران کے خلاف امریکہ کی دھمکیاں کیوں کھوکھلی ہیں؟
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب ایران کی 1979 میں کامیابی کے بعد سے، امریکہ
جون
اسمبلی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آبا(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی
دسمبر
شام میں فوجی آپریشن کریں گے:ترکی
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ان
جولائی
علاقائی سلامتی کے لیے ایران سعودی مذاکرات کے نتائج
?️ 6 جنوری 2023اسلامی جمہوریہ ایران کی ایوان صدر نے اعلان کیا کہ سعودی عرب
جنوری
3 رکنی بینچ کے فیصلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار ہی کرسکتا ہوں، وزیرقانون
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا
اپریل
صیہونی وزارت جنگ مظاہرین کے چنگل میں
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے قیدیوں کے اہل خانہ
دسمبر
محمد 2022 میں ہالینڈ میں بچوں کا رکھا جانے والا دوسرا نام
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ڈچ حکام کے مطابق اس ملک میں 2022 میں پیدا ہونے
جنوری