🗓️
سچ خبریں:یمن کی نیشنل آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب یمنی عوام کے خلاف محاصرہ جاری رکھتے ہوئے پٹرول سے بھرے ہوئے جہاز کو یمن کی مغربی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دے رہا۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صبا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی نیشنل آئل کمپنی نے اعلان کیا کہ امریکی سعودی جارح اتحاد نے ایک بحری جہاز کو پکڑ لیا جس میں پٹرول تھا اور اسے یمن کے مغربی ساحل پر واقع الحدیدہ کی بندرگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
رپورٹ کے مطابق یمن نیشنل آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام المتوکل نے کہا ہے کہ سعودی امریکی اتحاد نے پیر کو ریڈ روبی جہاز کو قبضے میں لے لیا، حالانکہ جبوتی ساحل پر اس کا معائنہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ صنعا اور سعودی اتحاد کے درمیان اقوام متحدہ کے ساتھ سویڈن میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق خوراک یا ایندھن لے جانے والے بحری جہازوں کو معائنے کی شرط کے تحت الحدیدہ بندرگاہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ، تاہم سعودی اتحاد ان جہازوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے یا انہیں اپنے قبضے میں لے کر یمنی عوام کی روزمرہ ضروریات کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
عصام المتوکل نے اس بات پر زور دیا کہ جارح سعودی امریکی اتحاد بحری قزاقی جاری رکھے ہوئے ہے اور انسانی مقاصد کے کے استعمال ہونے والے ایندھن بردار بحری جہازوں کے داخلے کی اجازت دینے سے گریزاں ہے، یمنی عہدہ دار کے مطابق اس طرح کے جارحانہ اقدامات اس ملک کے عوام کے درد اور مصائب کو بڑھانے کے مقصد سے کیے جارہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کا عمران خان سے ملاقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
🗓️ 13 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات
اپریل
رواں سال ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد
🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اس سال کے آغاز
اگست
غزہ کی جنگ میں صہیونیوں کے پوشیدہ مقاصد
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: الجزیرہ کے مطابق، 1999 فلسطینی پانیوں میں گیس فیلڈز پر صہیونی
جولائی
نیتن یاہو اپنے انجام کے قریب ہے: تزیپی لیونی
🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ Tzipi Livni نے اس بات
جنوری
اسٹار لنک اسیٹلائٹ انٹرنیٹ یوکرین کی فوج کے لیے ایک تباہی
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: یوکرائنی حکام اور فوجیوں نے کہا ہے کہ جنگ
اکتوبر
صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مرکز کو اسرائیل کی تنہائی کے بارے میں انتباہ
🗓️ 7 اپریل 2023سچ خبریں: ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی نے
اپریل
آج کے وقت میں بیٹوں کے لیے دلہن ڈھونڈنا ناممکن ہوچکا، صبا فیصل
🗓️ 17 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ حال
جنوری
لاس اینجلس میں 50 ہزار سے زائد مزدوروں کی ہڑتال، عوامی خدمات مفلوج
🗓️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:لاس اینجلس میں 50 ہزار سے زائد عوامی شعبے کے
اپریل