?️
سچ خبریں:سعودی عرب اقوام متحدہ کے حکام پر یمن میں انسانی حقوق کی تحقیقات کو معطل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔
برطانوی اخباردی گارڈین نے آج (بدھ کو) یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی ریاض کی خفیہ کوششوں کے بارے میں خبر دی ہے،رپورٹ کے مطابق ریاض ترغیبات اور دھمکیوں کے ذریعے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اقوام متحدہ کی تحقیقات کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
دی گارڈین نے مزید کہا کہ کچھ سفارت کاروں، سیاست دانوں اور کارکنوں نے سعودی اقدام کو خفیہ دباؤ کی مہم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی اس اقدام کو تحقیقات کو روکنے کے لیے حکام پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں،واضح رہے کہ یہ دباؤ اس وقت آیا ہے جبکہ ریاض کی جانب سے اقوام متحدہ کی تحقیقات کو روکنے کی کوششیں ماضی میں اتنی کامیاب رہی ہیں کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے گزشتہ اکتوبر میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کی توسیع کو مسترد کر دیا تھا۔
گارڈین نے مزید لکھا ہے کہ سعودی عرب کے ڈھکے چھپے دباؤ کی ایک مثال یہ تھی کہ اس نے پہلے انڈونیشیا جو آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا اسلامی ملک ہے، کو دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے حکام نے اکتوبر کے منصوبے کے خلاف ووٹ نہ دیا تو انڈونیشیا کے مکہ میں داخلے کو روک دے گا۔
اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ افریقی ملک ٹوگو نے انتخابات کے دن اعلان کیا تھا کہ وہ ریاض میں نیا سفارت خانہ کھولے گا اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کی حمایت کے لیے سعودی عرب سے مالی مدد حاصل کرے گا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو پر نئی شرائط مسلط کیے جانے پر صہیونی حلقوں میں تشویش
?️ 29 دسمبر 2025 ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو پر نئی شرائط مسلط کیے
دسمبر
کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے انٹرنشینل کرکٹ اسٹیڈیم میں شپیزا
جولائی
نیتن یاہو کا عرب امارات دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف ہوگیا
?️ 19 مارچ 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی ٹی وی چینل نے سنسنی خیز انکشاف
مارچ
خطے میں میزائل داغنا امریکی مشقوں کے جواب میں ہے: شمالی کوریا
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: پچھلے دس دنوں میں شمالی کوریا کی طرف سے چھٹا
اکتوبر
ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے
اگست
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،پرویز الٰہی
?️ 1 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سانحہ
اکتوبر
لبنان میں صہیونی جاسوس کی گرفتاری کی تفصیلات
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے ذرائع نے صہیونی حکومت کے ایک جاسوس کی گرفتاری
جنوری
فوج کے ساتھ اچھے تعلقات سے ملک ترقی کرے گا: شیخ رشید
?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ
فروری