?️
سچ خبریں:یمنی وزیر صحت نے ایک تقریر میں زور دے کر کہا کہ سعودی جارحیت پسند جنگی طیاروں نے جان بوجھ کراس ملک کے 500 سے زیادہ اسپتالوں اور طبی مراکز کو تباہ کردیا ہے۔
المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر صحت طه المتوکل نے جمعہ کےروز ملک میں سعودی جارحیت پسند جنگی طیاروں کے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی جان بوجھ کر یمنی طبی مراکز کو نشانہ بنارہے ہیں،یمنی وزیر صحت نے یاد دلایا گذشتہ عرصہ کے دوران سعودیوں نے 43000 سے زیادہ یمنیوں کو شہید اور زخمی کیا ہے،یادرہے کہ یمن میں سعودی عرب کے جرائم امریکہ اور مغربی ممالک کی مسلسل حمایت سے انجام دیئے جارہے ہیں نیز یمنی عوام کا ہر طرف سے محاصرہ اسی غیر ملکی حمایت کے تحت جاری ہے،یمنی وزیر صحت نے پہلے بھی کہا تھا کہ رہائشی علاقوں سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور رکے نہیں ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ جو شخص سعودی بم دھماکوں میں ہلاک نہیں ہوا وہ دوائیوں کی کمی کی وجہ سے ہلاک ہوجائے گا، یہ ایک جنگی جرم ہے جس نے محاصرے کے ذریعے یمن میں ادویات کی قلت پیدا کردی ہے، یمنی وزیر صحت نے مزید کہاکہ سعودی جارحیت پسند اتحادنے بے ہوشی کی دواؤں کی درآمد کو روک رکھا ہے جو صحت اور علاج کے شعبے میں بنیادی اورلازمی ضروریات میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی جارح اتحاد نے پچھلے چھ سال سے یمن کے مظلوم عوام پر ہر طرح کے مظالم روا رکھے ہوئے ہیں یہاں تک کہ اب انھیں بمباری کرنے کے لیےپہلے جگہ تلاش کرنا پڑتی ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں بلکہ اقوام متحدہ نے الٹا جارحین کا ساتھ دیتے ہوئے سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق پائمال کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔
مشہور خبریں۔
ترکی میں صہیونی شہریوں کے کارنامے
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ اور اس حکومت کے وزیر
اگست
جھوٹ بولنے، مالی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں امریکی نمائندہ گرفتار
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکن نمائندے جارج سینٹوس، جن کے جھوٹ پہلے
مئی
امریکہ اسرائیل کے معاملات میں بے بس
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے واشنگٹن کا دورہ کرنے
دسمبر
اتنی مشکلات کے باوجود حماس کیسے اتنی طاقتور ہو گئی؟
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس فلسطینی سرزمین پر قبضے کو مسترد کرنے کے اپنے
اکتوبر
ایک سال میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوج کے اہم ترین کمانڈر
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی کی لڑائی میں اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی
اکتوبر
کیا شامی دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک ہو گیا ہے؟
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں سرگرم دہشت گردوں کے سرغنہ ابو محمد الجولانی کی
دسمبر
2024 میں 1,700 کروڑ پتی اسرائیل سے فرار
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: Yedioth Ahronoth اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 2024 میں اسرائیل
اپریل
بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ کی ناکامی کے بعد نیا ڈراما شروع کردیا
?️ 29 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ
جون