?️
سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ اجتماعی قتل عام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سعودی حکومت کے انسانی حقوق کے سیاہ ریکارڈ میں اضافہ قرار دیا۔
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ 12 مارچ 2022 کو سعودی حکام کے ہاتھوں 81 افراد کا سر قلم کیا گیا جو غیر منصفانہ مقدمات کے بعد حالیہ برسوں میں سعودی عرب میں سب سے بڑا قتل عام ہے، انسانی حقوق کی تنظیم نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے سزائے موت کے استعمال کو کم کرنے کے حالیہ وعدوں کے باوجود یہ قتل عام ہوا ہے اور بہت امکان ہے کہ ان میں سے کسی پر بھی منصفانہ مقدمہ نہیں چلایا گیا ہے۔
اس گروپ نے سعودی کارکنوں کے حوالے سے کہا کہ سر قلم کیے جانے والوں میں سے 41 شیعہ اقلیت سے تعلق رکھتے تھے جو طویل عرصے سے آل سعود حکومت کے منظم امتیازی سلوک اور تشدد کا شکار ہےجبکہ ان میں سےبہت ساروں کو قتل اور طویل قید کی سزا سمیت غیر منصفانہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
درایں اثنا ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطیٰ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل پیج نے کہا کہ سعودی عرب میں 81 افراد قتل عام آمرانہ حکومت کی جانب سے ظلم و بربریت کے ایک مظاہرے سے زیادہ کچھ نہیں ہے، جس نے اس ملک کی عدلیہ کی ناانصافی کو بے نقاب کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ موسمیاتی کانفرنس: ریاستوں پر حیاتیاتی ایندھن کا استعمال مرحلہ وار ختم کرنے پر زور
?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دبئی میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کا
نومبر
فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی ہماری اولین ترجیح ہے: وزیر خارجہ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
مئی
روسی سفارت کار: اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعہ غزہ کے مسئلے کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ تھا
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل مندوب نے یاد
جولائی
داعش نے کابل میں طالبان کے ایک سینئر رکن کے قتل کی ذمہ داری قبول کی
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے گزشتہ روز کابل شہر
اگست
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل جمعہ کی صبح اسلام
دسمبر
وفاق کی مالی گنجائش سکڑ رہی ہے، ترقیاتی اخراجات کم ہونا تشویشناک ہے، احسن اقبال
?️ 12 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہے
جون
شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نےکیا ریکاونٹنگ کا مطالبہ
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ کی 37 نشستوں کیلئے جاری انتخابی عمل میں
مارچ
خدا کے گھر کے پاس بیٹھ کر معصوم بچوں کے قاتل سے ملنے کو بے چین
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:باخبر اماراتی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک
مارچ