🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب میں سماجی اصلاحات پر مبنی سعودی ولی عہد کے اقدامات سے اس ملک کے کئی طبقے غیر مطمئن ہیں۔
برطانوی میگزین دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب میں تین گروہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات سے مطمئن نہیں ہیں تاہم وہ خوف کی وجہ سےاپنے خیالات کا واضح اظہار کرنے سے قاصر ہیں، برطانوی میگزین کے مطابق، سلفی طبقہ، حکمران خاندان کے کچھ شہزادے اور کچھ شہری سماجی اصلاحات کے میدان میں بن سلمان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات نیز اس ملک کی مذہبی پولیس کے کردار کو کم کرنے سے غیر مطمئن ہیں۔
میگزین نے مزید لکھا ہے کہ سعودی عرب میں سروے بہت کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سماجی تبدیلی پر مبنی بن سلمان کی کوششوں پر ناراض افراد کی فیصد کا اندازہ لگانا مشکل ہے،برطانوی میگزین نے لکھا ہے کہ سلفی طبقہ سعودی ولی عہد کے اقدامات سے غیر مطمئن ہے اس لیے کہ بن سلمان نے مذہبی پولیس کے اختیارات کو کم کیا، دارالحکومت میں نماز جمعہ کے اماموں کو خطبے لکھوا کر دیے۔
بن سلمان نے سوشل میڈیا کے مشہور مبلغین کو حکومتی کارناموں کے علاوہ کسی اور چیز کے بارے میں ٹویٹ کرنے سے بھی روک دیا، میگزین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کچھ علما نے حکومتی سرپرستی میں منعقد ہونے والے سرمائی میلے جس میں گھوڑے کی سواری، کھیل اور موسیقی شامل تھی، پر تنقید کی ۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوجی غزہ میں رکنے کے لئے تیار نہیں
🗓️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ بند دروازوں
نومبر
پٹرولیم کی قیمتوں کے متعلق حکومت نے لیا اہم فیصلہ
🗓️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید
اکتوبر
اسرائیلی کشتیوں پر حملے روکنے کے لیے یمنی حکومت کی شرط
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی
دسمبر
پنجاب حکومت نےالیکشن کمیشن سے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
🗓️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی
اکتوبر
امریکہ عراق سے کیسے نکلے گا؟
🗓️ 25 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے النجباء مزاحمتی گروپ نے امریکہ کو ہتھیاروں کے
اگست
طالبان پڑوسیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کریں گے: پاکستانی تجزیہ کار
🗓️ 17 اگست 2021سچ خبریں:پاکستانی صحافی اور افغان امور کے ماہر ارشد یوسف زئی نے
اگست
واشنگٹن اور ماسکو میں شدید تناؤ، امریکہ روسی سفارتکاروں پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے
🗓️ 8 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے
اپریل
صیہونیوں نے اپنے ہی قیدیوں کے ساتھ کیا کیا؟
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی پر بمباری کے دوران
جنوری