سعودی عرب منصورہادی کو یمن واپس نہیں جانے دے رہا؛ مستعفی یمنی حکومت کے عہدہ دار کا انکشاف

یمن

🗓️

سچ خبریں:یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی شکست کے بارے میں گزشتہ روز یمنی حکومت مستعفی ہونے والے دو سرکاری عہدہ داروں کے بے مثال بیان دیا ہے جن میں سے ایک نے انکشاف کیا کہ ریاض اور ابوظہبی مستعفی سربراہ مملکت کو یمن واپس جانے نیز تیل اور گیس برآمد کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مستعفی یمنی حکومت کے ڈپٹی اسپیکر عبدالعزیز جباری نے بدھ کی شام بلقیس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بارے میں یہ انکشاف کیا، مستعفی یمنی حکومت کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ یمنیوں سے ان کےملک میں فیصلہ سازی کی طاقت چھین لی گئی ہے اور ہمارےملک کے شہروں میں ایسی ملیشیا بھیجی گئی ہے جو غیر یمنیوں کی مرضی سے کام کر رہی ہیں۔

عبدالعزیز جباری نے مزید انکشاف کیا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے مستعفی یمنی حکومت کے سربراہ عبدالمنصور ہادی کی توہین کرتے ہوئے انہیں دھمکیاں بھی دی ہیں اور کہا ہے کہ وہ انہیں واپس یمن جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جباری نے مزید کہا کہ وہ آنے والے ہفتوں میں یمن آنا چاہتے ہیں اور یمن کو بچانے کے لیے ایک قومی محاذ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ برسوں سے سعودی اتحاد کے ساتھ تعلقات کی اصلاح کے لیے کوشاں ہیں،تاہم ان اقدامات کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، یمنی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ یمن کے بارے میں کل کے ان کے بیان سے سچائی کا صرف ایک حصہ سامنے آیا ہے، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی یمن کا دفاع نہیں کر سکتے اور یمنیوں کے علاوہ دیگر لوگ اس وقت ہمارا ملک چلا رہے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

سیلاب سے تباہی: ایشیائی ترقیاتی بینک کا 55.4 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

🗓️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے تباہ کن

بشریٰ انصاری نے جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو کھری کھری سنادی

🗓️ 2 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے

سابق چیف جسٹس رانا شمیم پر فرد جرم عائد

🗓️ 20 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قومی اقتصادی کونسل میں شرکت کرنے پر صوبائی وزیر سے قلم دان واپس لے لیا

🗓️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے گزشتہ روز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی

🗓️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی نا

اسرائیل اور روس کے درمیان بڑھتی کشیدگی

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:روس کی جانب سے صیہونیوں کی نقل مکانی کرنے کرنے کی

ہم ہمیشہ اسٹینڈ بائی پر نہیں رہ سکتے:صہیونی فوج

🗓️ 29 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی روزنامہ اسرائیل الیوم نے رپورٹ کیا ہے کہ بیروت میں

قطر کا کردار ڈاکیہ کے لیے کیوں گرا ہوا ہے؟

🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے سیاسی مساوات میں قطر کے اقتدار میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے