?️
سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
الخلیج الجدید نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہےسعودی عرب نے پیر کے روز انسداد بدعنوانی ایجنسی کی جانب سے افشا کیے گئے 15 کرپشن کیسز میں سے چار پولیس افسران، سرکاری ملازمین اور تاجروں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی میڈیا نے ایجنسی کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان افراد کو مالی اور انتظامی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،پہلا کیس ایک علاقے میں تین انٹیلی جنس پولیس اہلکاروں اور ایک شہری کی گرفتاری کا کی صورت میں سامنے آیا جنہیں رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسرے معاملے میں سعودی محکمہ انسداد منشیات میں کام کرنے والے ایک افسر کو منی لانڈرنگ کے بدلے ایک شہری سے 10 لاکھ ریال رشوت مانگنے پر گرفتار کیا گیا ہے، اس شہری کو بھی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تنظیم کے مطابق زیر حراست افراد کے خلاف سب سے اہم الزامات رشوت ستانی اور منی لانڈرنگ کے ہیں،یادرہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چھ وزارتوں میں بدعنوانی کے مقدمات میں 250 ملزمین کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا،تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق کئی سرکاری وزارتوں اور ایجنسیوں سے ہے، جن میں وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت انصاف اور وزارت صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم اور بلدیات نیز دیہی امور کی وزارتیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی حکام نے حالیہ برسوں میں بدعنوانی کے خلاف جنگ کے بہانے متعدد مواقع پر حزب اختلاف کی متعدد شخصیات کو بھی گرفتار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
قیدیوں کی رہائی کے بغیر صہیونی روشنی نہیں دیکھیں گے: حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:احماس کے رہنما خلیل الحیات نے القصہ ٹی وی کو بتایا
اکتوبر
ٹیکس فائلنگ بوجھ کم کرنے کیلئے نئی فیملی کیٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ
?️ 26 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت نہ
ستمبر
جوان ہوں لیکن منگنی نہیں کی، مہوش حیات کی ویڈیو وائرل
?️ 19 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ
فروری
62 صهیونیست فوجیوں کی غزہ میں ہلاکت
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار ہارٹز نے تصدیق کی ہے کہ موجودہ میلادی سال کے
جولائی
صیہونیوں کا خونخوار چہرہ ایک بار پھر منظرعام پر
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رواں ہفتے پیر کے روز مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر
جون
مشرق وسطیٰ میں بحران پیدا کرنے کے بحران زدہ امریکی معیشت پر اثرات
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ
اکتوبر
کیا ٹرمپ نے لاس اینجلس میں فوجی دستے بھیج کر قانون شکنی کی؟
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لاس اینجلس میں فوجی دستے
جون
کورونا پوری دنیا میں مہنگائی کا سبب بنا ہے: حماد اظہر
?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرتوانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ساری
اکتوبر