?️
سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے مذاکراتی وفد نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی،دونوں فریقوں کے بیانات کے مطابق یہ مذاکرات ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے مقصد سے دہرائے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ ہفتے کے آخر میں یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کا مذاکراتی وفد محمد عبدالسلام کی سربراہی میں اور عمانی ثالثی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے روانہ ہوا اور سعودی میڈیا کے مطابق اس وفد نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا انصاراللہ اور سعوی حکام کے درمیان مذکرات پر ردعمل
اس ملاقات کے بعد عبدالسلام نے اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابق ٹویٹر) پر لکھا کہ جیسے ہی ہمارا وفد ریاض پہنچا انہوں نے سعودی فریق کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جو سلطنت عمان میں ہمارے بھائیوں کی ثالثی سے ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں گزشتہ دور میں باقی رہ جانے والے اختلافی مسائل پر قابو پانے کے لیے کچھ آپشنز اور متبادلات کا جائزہ لیا گیا۔
عبدالسلام نے کہا کہ ہم ان ملاقاتوں کے نتائج کو مشاورت کے لیے رہنماؤں کے سامنے لائیں گے، تاکہ ملازمین کے پنشن حاصل کرنے کے حقوق میں تیزی لائی جائے اور ہمارے عوام جن انسانی مسائل سے دوچار ہیں ان کو حل کیا جائے نیز ہم ایک منصفانہ اور پائیدار حل حاصل کر سکیں۔
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ان ملاقاتوں کو ممکن بنانے پر عمان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابق ٹویٹر) پر یمنی وفد کے ساتھ ملاقات کی خبر کا اعلان کیا اور اس کی تصاویر بھی شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ملاقات یمن میں امن کے راستے کی حمایت کرنے کی کوششوں کی تکمیل کے سلسلے میں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: انصاراللہ کی سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی تصدیق
انھوں نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ ریاض یمن اور یمنی بھائیوں کے ساتھ ہے اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک جامع اور مستقل سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر آمادہ ہے۔


مشہور خبریں۔
’صدرمملکت نے جلد بازی میں خود ہی سنیارٹی طے کردی‘
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی
جولائی
امریکہ غزہ میں جنگ بندی ک خلاف
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اعلان
دسمبر
امریکہ طالبان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکن فارن افیئرز میگزین نے تجزیہ کیا کہ افغان حکمراں ادارے
مارچ
غزہ کے قتل عام میں امریکی ہتھیاروں کا کردار اور وائٹ ہاؤس
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: ان حالات میں جبکہ غزہ میں صیہونی قابضین کے ہاتھوں
مئی
بالی ووڈ سپر اسٹار کو سانپ نے کاٹ لیا
?️ 26 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اور معروف سپر اسٹار سلمان خان
دسمبر
سعودی عرب میں عمرہ کے لیے نئے شرائط
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس اور اس کی
فروری
امریکہ اور یورپ نے غزہ میں تباہی کو کیسے ہوا دی؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکہ نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحانہ
دسمبر
نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کی فریاد
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی نیوز سائٹ نے مزید کہا کہ اسرائیلی
فروری