?️
سعودی عرب اور امریکہ کی جدہ میں مشترکہ بحری مشق، دفاعی تعاون میں مزید اضافہ
سعودی عرب اور امریکہ نے مغربی سعودی شہر جدہ میں ایک مشترکہ بحری فوجی مشق کا انعقاد کیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
سعودی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ سعودی بحریہ اور امریکی بحریہ نے جدہ میں واقع کنگ فیصل نیول بیس پر مشترکہ بحری مشق “آبی محافظ میں حصہ لیا۔
وزارت دفاع کے مطابق، یہ مشق مشترکہ عسکری تعاون کے فروغ اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے کے لیے منعقد کی گئی۔ مشق کے دوران مختلف میدانی اور تیکنیکی منظرناموں پر عملی مشقیں کی گئیں، جن میں دونوں افواج نے اعلیٰ سطح کی جنگی تیاری اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی مشقیں بحری سلامتی کو مضبوط بنانے اور علاقائی استحکام کے لیے دونوں ممالک کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔
یہ مشترکہ فوجی مشق ایسے وقت میں منعقد ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق، سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تقریباً 270 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے طے پا چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس کا ذکر گزشتہ ماہ واشنگٹن میں منعقد ہونے والے سعودی۔امریکی سرمایہ کاری فورم کے دوران کیا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صہیونی حلقے: حزب اللہ ایک زلزلہ انگیز کارروائی کی تیاری کر رہی ہے
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا:
اکتوبر
انتخابات میں تاخیر سے نگران حکومت کی مدت پر بحث چھڑ گئی
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پنجاب اسمبلی کے
مارچ
امریکی دستاویزات کے افشا ہونے کا اسکینڈل ملک کی سلامتی کو نقصان دہ
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اسکینڈل امریکی انٹیلی جنس
اپریل
رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم، شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہبازشریف
?️ 26 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم رمضان ریلیف
فروری
اتحادی حکومت کے رہنماؤں کےخلاف دائر کرپشن کیسز عملی طور پر بند ہوگئے
?️ 18 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے ترمیم شدہ احتساب قوانین کے تحت عدالتوں
ستمبر
نیتن یاہو ٹرمپ ایک فرمانبردار کتا ہے: لائبرمین
?️ 4 فروری 2026 سچ خبریں: آویگدور لیبرمن، اسرائیل بیتینو پارٹی کے سربراہ، نے ریحمان
فروری
چین کی جانب سے بڑے نقائص کی نشاندہی، حکومت ’پی اے آر سی‘ میں اصلاحات کیلئے پُرعزم
?️ 1 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک (فوڈ سیکیورٹی) نے
نومبر
امریکہ میں بدعنوانی کے بارے میں ٹرمپ کا بیان
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے ٹرمپ پیر کے روز
اکتوبر