?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں خواتین کے عبایا فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے سعودی خواتین کے علاوہ دیگر ممالک کی خواتین اور کافی تعداد میں مرد حضرات بھی موجود تھے۔
سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں نت نئے ماڈرن عبایا کے حوالے سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس کو دیکھنے کے لیے سعودی خواتین کے علاوہ دیگر ممالک کی خواتین نے بھی شرکت کی نیز اس فیشن شو میں سعودی مردوں نے بھی خاصی دلچسپی دکھائی اور قابل توجہ تعداد میں حاضر ہوئے۔
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سعودی اور دیگر ممالک کی خواتین نے ماڈرن اور دیدہ زیب عبایا پہن کر ریمپ پر ماڈل کی طرح کیٹ واک کیا، سعودی خواتین کا کہنا تھا کہ جدید دور میں ملبوسات میں نت نئے ڈیزائن کے ساتھ عبایا کو بھی بہت خوبصورت اور ماڈرن بنایا گیا ہے اور یہ عبایا خواتین بہت پسند کریں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس پریس نے ملک عبداللہ شہر کے ”پیور بیچ“ نامی ساحل کے افتتاح کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق، کنزرویٹیو ملک کے نام سے پہچانا جانے والا ملک سعودی عرب اب آزادی کے نام پر عریانیت و برہنگی کو پسند کرنے والوں کے لئے ایک نیا اور انوکھا البتہ افسوسناک تجربہ پیش کر رہا ہے۔
پیور بیچ ساحل کا اگست کے مہینے میں افتتاح کر دیا گیا ہے، نیلگوں پانی اور سفید ریت کے اس ساحل پر لوگ بنا کسی روک ٹوک اور انسانی و اسلامی بندھنوں سے آزاد ہو کر اپنے من چاہے طریقوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، یہاں حواتین کو بکنی پہننے کی اجازت ہے، وہ حقہ بھی پی سکتی ہیں اور کتے بلی جیسے اپنے گھریلو جانور کو بھی لاکر اپنی گود میں بٹھا سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ اس ساحل پر غروب آفتاب کے بعد موسیقی کا بھی انتظام ہے،مڈل ایسٹ نیوز سے انٹرویو میں ایک سعودی خاتون نے فرانس پریس سے کہا کہ اسے اس بات پر خوشی ہے کہ وہ ساحل پر جا کر اپنے من چاہے طریقے سے وہاں کی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
چین کا پاکستان کو جدید فائٹر جیٹ جے 35 اے فراہم کرنے کا اعلان
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں
مئی
ٹرمپ کو بھی نیٹو برداشت نہیں
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے جو
جولائی
بیلجیئم کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم نے آج کہا کہ اسرائیل
نومبر
پی اے سی اجلاس: چیف جسٹس اور ججز کی مراعات کی تفصیلات طلب
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کی طاقتور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)
مئی
یوکرینی صدر کی صیہونیوں سے مدد کی اپیل
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کی رات کہا کہ
مارچ
مقبوضہ علاقوں میں خانہ جنگی کے بارے میں صیہونی پولیس کا انتباہ
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 12 سے شائع ہونے والے ایک بیان
فروری
شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:امریکی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شام کے
اگست
بائیڈن کی پوری توجہ ایران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے پرہے:نیویارک ٹائمز
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے
اکتوبر