?️
سچ خبریں:تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت 160 فلسطینی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق "معتقلی الرائے” (نظریاتی قیدی) کے اکاؤنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس سعودی عرب میں نظربند فلسطینیوں کی تعداد 160 ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حماس کے رکن ہونے کے الزام میں 160 فلسطینیوں کو سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا جنہیں فی الحال جنوب مغربی سعودی عرب کی ابہا جیل میں رکھا گیا ہے۔
زیر حراست افراد میں سعودی عرب میں حماس کے نمائندےڈاکٹر محمد خضری بھی شامل ہیں جن کی بیماری کی وجہ سےجسمانی حالت اچھی نہیں ہے،درایں اثنا حماس اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے بار بار ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ، لیکن سعودی حکام نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں تحریک حماس کے زیر حراست ممبر محمد الخضری کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا تھا، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حماس کے ممبر کے بیٹے ہانی کی رہائی کی ضرورت پر بھی زور دیا،حال ہی میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب میں حماس کے زیر حراست ممبر کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے علیحدہ بیانات جاری کیے۔
حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ ہم نظر بند فلسطینیوں خاص طور پر محمد الخضری کی جلد از جلد سعودی جیلوں سے رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،قابل ذکرہے کہ سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کے بارے میں غور کرنے کی بات یہ ہے کہ وہ بنیادی طور پر مزاحمت کے حامی ہیں، تاہم سعودی حکام نے ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرکے ان کی نظربندی کی بنیادیں فراہم کیں لہذا ایسا لگتا ہے کہ سعودی حکام فلسطینی قیدیوں کو صہیونیوں کے مطالبات پر عمل کرنے پر مجبور کرنے کے لئے مزاحمتی گروپوں ، خاص طور پر حماس پر دباؤ ڈالنے کے لئے بطور ہتھیار استعمال کریں گے۔
مشہور خبریں۔
رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) رانا شمیم نے اپنا بیان حلفی عدالت میں
دسمبر
ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی
?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران
جولائی
بائیڈن کے نئے جھوٹ پر حماس کا ردعمل
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس دعوے پر
دسمبر
ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)پی ٹی آئی نے پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل
جولائی
الحشد الشعبی کا اربعین زائرین کے خلاف داعشی منصوبہ ناکام
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے اس ملک کے صوبہ
ستمبر
کشمیری عوام کا جمہوری حق بحال کیئے بغیر امن بحال کرنے کا تصور ناممکن ہے: نیشنل کانفرنس
?️ 3 اپریل 2021سرینگر(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے کشمیری عوام
اپریل
کیا امریکہ غزہ کے پناہ گزینوں کو قبول کرے گا ؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سابق مندوب نکی ہیلی نے منگل کو فاکس
اکتوبر
عرب لیگ کے بیان پر حماس کا شدید ردعمل
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے فلسطینی عوام کے مفادات کو اولین
فروری