?️
سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے بہت سی رکاوٹیں ہیں ،اسی وجہ سے ہم نے جنگ بندی میں توسیع کی مخالفت کی۔
یمن کی قومی نجات کی حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد ایسی صورتحال ایجاد کر کے جس میں نہ تو امن ہے اور نہ ہی جنگ، یمن کے اندرونی محاذ پر اثر انداز ہونے اور یمنیوں کے درمیان فتنہ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے ، محمد علی الحوثی نے زمار صوبے کے مقامی، انتظامی، عدالتی اور سکیورٹی حکام اور سماجی شخصیات کے ایک اجلاس میں کہا کہ جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے بہت سی رکاوٹیں ہیں ، اسی وجہ سے ہم نے مخالفت کی اور ۔ جنگ بندی میں توسیع کو قبول نہیں کیا۔
یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ میں سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایسی حالت میں رہنا قابل قبول نہیں ہے جس میں نہ امن ہو نہ جنگ،انہوں نے کہا کہ آپ اور یمن کی دیگر عوام کی کوششوں سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ حاصل ہونے والی پیشرفت سے دشمن کی سازش ختم ہو گئی ہے۔
یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے اس رکن نے کہا کہ دشمن دو محاذوں پر کام کر رہا ہے؛ پہلا محاذ اندرونی صفوں میں کئی دھڑوں میں فتنہ پھیلانا ہے جس میں پارٹی، قبیلہ، علاقائی اور انتقامی اختلافات کو ہوا دینا شامل ہے اور دوسرا محاذ محاصرے کو جاری رکھنا ہے ہے تاکہ ادارے اور حوصلے پست ہو جائیں۔
محمد علی الحوثی نے کہا کہ سکیورٹی ادارے باخبر اور چوکس ہیں، اگر وہ آگاہ نہیں ہوں گے تو لوگ افواہوں، کارروائیوں، غیر ملکی کرائے کے قاتلوں کے منصوبوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن میں امریکی فوجی موجودگی قبضہ ہے:انصاراللہ
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ نے
مارچ
قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں: اسرائیلی ذرائع
?️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سیاسی ذرائع نے حماس کے ساتھ
ستمبر
روسی سفیر نے بھی عمران خان کی تصدیق کر دی ہے:اسد عمر
?️ 14 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے
جون
فلسطینی اسرائیل تنازعہ ایک نئے دور میں داخل
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں فلسطین اور صیہونی حکومت کے درمیان قائم
مارچ
پنجاب میں ضمنی انتخاب پرانی انتخابی فہرستوں پر کرانے کا فیصلہ
?️ 9 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں آئندہ ضمنی
جولائی
وائٹ ہاؤس کا اسرائیل کو دھچکا
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت نے یوکرین
فروری
اسرائیلی فوج کامیابی کے بغیر غزہ چھوڑنے پر مجبور ہوگی: برگمین
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:تجزیہ کار رونین برگمین روزنامہ یدیعوت احرونوت میں لکھتے ہیں کہ
جنوری
عمران خان نے بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا
?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) خاتون جج سے متعلق توہین آمیز الفاظ کے معاملے
اکتوبر