سعودی اتحاد ہمارے تیل کے جہازوں کو چھوڑنے میں تاخیر کر رہا ہے: یمن

سعودی

?️

سچ خبریں:بحیرہ احمر کی یمنی بندرگاہوں کی تنظیم کے نائب صدر نے اعلان کیا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے ہمارے تیل کے جہازوں کو چھوڑنے میں تاخیر جاری ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر کی بندرگاہوں کی اتھارٹی کے نائب صدر یحییٰ شرف الدین نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی امریکی جارح اتحاد ضبط شدہ تیل کے جہازوں کی رہائی میں مسلسل تاخیر کر رہا ہے،رپورٹ کے مطابق، بحیرہ احمر کی بندرگاہوں کی تنظیم کے نائب سربراہ نے کہا کہ ابھی بھی ہماری بحری جہاز دشمن کے قبضے میں یہ اور سعودی اتحاد ان کی رہائی میں تاخیر کر رہا ہے۔

انہوں نے سعودی اتحاد کے قبضے میں لیے گئے پیٹرول کے حامل جہاز قیصر کے بارے میں کہا کہ ہمارے لیے راس عیسیٰ کی بندرگاہ پر اس جہاز کو خالی کرنا ممکن ہے لیکن دشمن اسے روک رہے ہیں، یاد رہے کہ چند ماہ قبل یمنی آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے اعلان کیا تھا کہ سعودی جارح اتحاد کی بحریہ نے قیصر نامی ایک پیٹرول بردار جہاز کو الحدیدہ کی بندرگاہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

دریں اثنا یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے یمن میں جنگ بندی کے آغاز اور فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد معاہدے کی شرائط کے مطابق حملے روکنے اور صنعا کے ایندھن کو آزاد کرنے سے گریزاں ہے۔

 

مشہور خبریں۔

حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سفارش دے دی

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

بن گوئر نے فلسطینی قیدیوں کو روٹی سے محروم کر دیا

?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے ایک اور

بزور طاقت خفیہ طریقے سے لائی جانے والی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، اختر مینگل

?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) کے سربراہ

آئی ایم ایف پلان کو جاری رکھنے کے  لئے بجلی ہوسکتی ہے مہنگی

?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی عہدیداروں کے ساتھ پس منظر میں ہونے والی

کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ

?️ 30 ستمبر 2021ملتان (سچ خبریں) کمشنرملتان نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف

امریکہ ہمارے ملکی مسائل میں مداخلت نہ کرے:طالبان

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان نے امریکی وزارت خارجہ کے بیان پر رد عمل کا

اب گنجائش نہیں رہی، تین سال میں حکومت نے لوگوں کے ہاتھ سے روٹی چھین لی. مفتاح اسماعیل

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ و سیکرٹری جنرل عوام پاکستان

صحت کے نظام پر جرمن شہریوں کے اعتماد میں نمایاں کمی

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے