?️
سچ خبریں:یمنی آثار قدیمہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد اس ملک کے قدرتی ذخائر کے ساتھ ساتھ آثار قدیمہ کو بھی لوٹ رہا ہے۔
یمن کی ویب سائٹ وکالۃ الصحافہ الیمنیہ نے اس ملک کے آثار قدیمہ کے ماہر عبد اللہ حسین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے دو آثار قدیمہ رواں سال سترہ جون کو اسپین کے میڈریڈ شہر میں فروخت کے لئے پیش کئے گئے جنہیں جنگ کے دوران اسمگل کیا گیا تھا۔
یمن کے ماہر آثار قدیمہ نے بتایا کہ فروخت کے لئے اسپین میں پیش کئے گئے دو آثار قدیمہ میں سے ایک کا تعلق تین صدی قبل از ولادتِ حضرت عیسیٰ سے تھا اور اُس کا کل وزن سولہ کلوگرام تھا جبکہ دوسرے کا تعلق بھی قبل از عیسوی تاریخ سے تھا۔
عبد اللہ حسین کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران تاراج ہونے والے یمن کے قومی آثار قدیمہ کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا دشوار ہے تاہم نیلامی میں پیش کئے گئے یمنی آثار قدیمہ سے پتہ چلتا ہے کہ کم از کم دس ہزار آثار قدیمہ یمن سے لوٹ کر باہر لے جائے گئے ہیں۔
یمن کے آثار قدیمہ کی تباہی کے سلسلے میں سعودی اتحاد کے ساتھ ساتھ دہشتگرد گروہ داعش بھی سرگرم عمل رہا ہے اور اُس نے حال ہی میں اس ملک کے صوبے الحدیدہ کے الخوخہ شہر میں واقع تاریخی مسجد النور کو شہید کر دیا جس کو سات سو سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ میں کورونا کی پابندیوں کا خاتمہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ برطانوی وزیر
فروری
حکومت کے خلاف عالمی سطح پر بہت بڑی سازش ہو رہی ہے:مراد سعید
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت
مارچ
تیونس کی عدالت نے مرزوقی کو 8 سال قید کی سزا سنائی
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:تیونس کی پہلی عدالت نے اس ملک کے سابق صدر منصف
فروری
نتن یاہو نے ٹرمپ سے گفتگو کے لیے سیکیورٹی اجلاس چھوڑا
?️ 27 مئی 2026 سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے
مئی
ٹرمپ کی نیتن یاہو کو جیل میں ڈآلنے کی دھمکی
?️ 4 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر نے بیروت پر حملہ روکنے کے لیے نیتن
جون
خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے: شیخ رشید
?️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے راولپنڈی میں تعلیم کے
اکتوبر
غزہ کے بے گھر افراد میں بیماریوں کے پھیلاؤ کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ میڈیکل ریلیف کی تنظیم کے ڈائریکٹر بسام الزقوت نے الجزیرہ
دسمبر
اگلے 72 گھنٹوں میں تمام مجرمان، منصوبہ ساز اور حملہ آور گرفتار ہونے چاہئیں، شہباز شریف
?️ 13 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کور
مئی