?️
سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے سعودی اتحاد کے ہاتھوں اس ملک کے صوبہ مأرب میں یمنی خواتین کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے اسے جرم قرار دیا ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبد السلام نے پیر کے روز صوبہ مأرب میں یمنی خواتین کے خلاف سعودی فوجیوں کی کارروائیوں پر رد عمل کا اظہار کیا اور اس کی شدید مذمت کی، رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ صوبہ مأرب میں خواتین کو اغوا کرنے میں سعودی فوجیوں کی کارروائی ایک ایسا جرم ہے جسے جارحیت پسندوں کے دوسرے جرائم کی فہرست میں شامل کیا جاتاہے۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کے اس اقدام کا اصولوں اور اقدار سے کوئی تعلق نہیں ہے،قبل ازیں بھی یہ اطلاع ملی تھی کہ سعودی کرائے کے فوجیوں نے یمنی صوبے مأرب میں سات خواتین کو اغوا کیا ہے،تاہم سعودی کرائے کے کارکنوں نے دعوی کیا کہ ان خواتین نےیمنی قومی نجات کی حکومت کے لئے جاسوسی کی ہے،تاہم یمن کی دیگر شخصیات کے ذریعہ سعودی اتحاد کے فوجیوں کے اس مجرمانہ فعل کی مذمت کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد پچھلے چھ سال سے اس غریب عرب ملک پر ہر طرح کا ظلم روا رکھا ہوا ہے،آئے دن اس کے متعدد شہروں پر بمباری کی جارہی ہے،پورے ملک کا محاصرہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں بنیادی ضروریات اور دواؤں کی شدید قلت ہورہی ہے،عالمی ادارے متعدد بار کہہ چکا ہے یمن بہت بڑے انسانی بحران کے دھانے تک پہنچ چکا ہے،تاہم اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں بلکہ اس ملک کے خلاد جاری انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کو خاموش تماشائی بنے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
اس سے بھی بڑھ کر اگر کوئی قانون بناتےبھی ہیں تو یا تو وہ جارحین کے حق میں ہوتا ہے یا یمنی عوام کے خلاف جیسے حال ہی میں امریکہ کی جانب سے اس ملک کی عوامی تنظیم انصاراللہ پر پابندی عائد کیا جانا ہے یا اقوام متحدہ کی طرف سے سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق پائمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں سے نکالنا شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 27 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
دسمبر
اسرائیل جنگ کو روک رہا ہے یا بڑھا رہا ہے؟شیری رحمٰن کا ردعمل
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے حماس
اگست
عمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں:آرمی چیف
?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2ہ سے
اسپین میں شدید گرمی نے 500 سے زائد افراد کی جان لے لی
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: اسپین کے وزیراعظم نے بدھ کی سہ پہر تہران
جولائی
دنیا میں کتنے لوگ CHAT GPT استعمال کرتے ہیں؟
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:ٹیکنالوجی کے دور میں مصنوعی ذہانت کا سافٹ وئیر چیٹ جی
جون
سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ
?️ 27 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم
اگست
فلسطینی قیدیوں کے خلاف سعودی عدلیہ کے فیصلےپر حماس کا رد عمل
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نےسعودی عرب میں زیر حراست
اگست
زرداری اور فواد چوہدری کیخلاف درخواست، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی
مارچ