?️
سچ خبریں:یمن سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 225 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اطلاعات بتاتی ہیں کہ سعودی جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نےالحدیدہ صوبے میں بڑے پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد یوں نے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی ہے اور اس پر ذرا بھی عمل نہیں کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودیوں نے الحدیدہ 225 مرتبہ جنگ بندی خلاف ورزی کی ہےجبکہ سعودیوں نے الحدیدہ صوبے کے علاوہ یمن کےدوسرے صوبوں میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ ترین صورت حال میں انہوں نے سب سے بھاری فضائی حملوں میں بار بار صعدہ اور مأرب صوبوں کو نشانہ بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسٹاک ہوم معاہدے کے فریم ورک میں الحدیدہ جنگ بندی کے قیام کے بعد سے سعودی عرب نے اس جنگ بندی پر عمل نہیں کیا،یادرہے کہ ریاض کی جانب سے الحدیدہ جنگ بندی کی عدم تعمیل کے خلاف وسیع پیمانے پر یمنی مظاہروں کے باوجود اقوام متحدہ نے سعودی جارحیت کو روکنے کے لیے ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا بلکہ اس کے برعکس الٹا یمنی عوام کے خلاف بیانیہ جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنا دفاع نہ کریں، یہی وجہ ہے یمنی عوام اپنے اوپر ہونے والے جرائم میں سعودی اتحاد کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی براردی کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ پر آنکارا اور تل ابیب کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤ
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ پر آنکارا اور تل ابیب حکام کے درمیان تناؤ
نومبر
لاہور: اورنج لائن ٹرین ٹرمینل پر ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ گر کر تباہ
?️ 17 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں اورنج
نومبر
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کا احوال
?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی اے سی نے نیب افسران، ان کے بچوں اور
جون
غزہ کے بے گھر افراد میں بیماریوں کے پھیلاؤ کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ میڈیکل ریلیف کی تنظیم کے ڈائریکٹر بسام الزقوت نے الجزیرہ
دسمبر
روپے کی قدر میں مزید بہتری
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں
ستمبر
کیا نائجر میں حالیہ واقعات بغاوت ہیں؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:فوجی کمانڈروں کے ہاتھوں نائجر کے حکمران محمد بازوم کی گرفتاری
اگست
پی ٹی آئی نے کبھی بھی مذاکرات کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ اختیار ولی خان
?️ 26 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا کہ
دسمبر
وزیر خارجہ کا ملکی معیشت کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اعادہ
?️ 19 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو مثبت
جون