?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں حج کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے اور اس کے اخراجات میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب اس روحانی اور اقتصادی سفر سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس وقت جبکہ مناسک حج کے باضابطہ آغاز میں تقریباً ایک ماہ باقی رہ گیا ہے، خبر رساں ذرائع نے چند روز قبل اعلان کیا کہ سعودی عرب نے حج اخراجات میں 300 فیصد اضافہ کر دیا ہےجس پر اسلامی جمہوریہ ایران سمیت کئی ممالک نے احتجاج کیا ہے۔ ایک باخبر ذریعے کے مطابق سعودی عرب نے ہر ایک حاجی کے لیے مشعر، عرفات اور منیٰ میں رہائش اور کھانے کی سہولیات کے لیے 1160 سعودی ریال کا مطالبہ کیا ہے اور جب تک یہ پیسہ سعودی عرب کو ادا نہیں کیا جاتا حجاج کو سرزمین وحی بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جبکہ سعودیوں نے حال ہی میں حجاج کے لیے عمر کی حد کا اعلان کرتے ہوئے 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی ہے، اس طرح کورونا کے زیر اثر دو سال کے وقفے کے بعد اس سال کا حج غیر ملکی عازمین کی موجودگی میں ہوگا جس میں ہر حاجی کا اوسط خرچہ 4500 ڈالر ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی حکام نے ابھی تک حج فیس میں 300 فیصد اضافے کی وجہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس سلسلہ میں متعدد ممالک کی طرف سے کیے جانے والے احتجاج پر کسی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مشرقی شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملے
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: مقامی ذرائع نے مشرقی شام میں واقع صوبہ دیر
ستمبر
ٹرمپ کا تجارتی جنگ سے حاصل آمدنی میں سے امریکیوں پر پیسے نچاور
?️ 10 نومبر 2025ٹرمپ کا تجارتی جنگ سے حاصل آمدنی میں سے امریکیوں پر پیسے
نومبر
پاکستان نے نیلم ۔ جہلم پروجیکٹ سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
?️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے اس بھارتی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار
ستمبر
ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ اور 2017 کے دورے کے درمیان فرق
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: خلیج فارس اور سعودی عرب اپنے جغرافیائی و استراتژک اہمیت، توانائی
مئی
ہم غریب ممالک میں خوراکی مدد کے لیے تیار ہیں: پیوٹن
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج اتوار کو ایک
اکتوبر
روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ
?️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دو ستمبر سے مسلسل گراوٹ کا شکار ڈالر
ستمبر
سعودی 2030 ویژن دستاویز
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کے سعودی عرب کے ولی عہد کے طور
اگست
پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے،حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں فوجی اور سول قیادت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔سید یوسف رضا گیلانی
?️ 6 جون 2025ملتان: (سچ خبریں) پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے،بھارت سے حالیہ
جون