سعودیوں کے حج اخراجات میں اضافے کے بے وقت فیصلے کے پیچھے مقاصد

حج

🗓️

سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں حج کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے اور اس کے اخراجات میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب اس روحانی اور اقتصادی سفر سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس وقت جبکہ مناسک حج کے باضابطہ آغاز میں تقریباً ایک ماہ باقی رہ گیا ہے، خبر رساں ذرائع نے چند روز قبل اعلان کیا کہ سعودی عرب نے حج اخراجات میں 300 فیصد اضافہ کر دیا ہےجس پر اسلامی جمہوریہ ایران سمیت کئی ممالک نے احتجاج کیا ہے۔ ایک باخبر ذریعے کے مطابق سعودی عرب نے ہر ایک حاجی کے لیے مشعر، عرفات اور منیٰ میں رہائش اور کھانے کی سہولیات کے لیے 1160 سعودی ریال کا مطالبہ کیا ہے اور جب تک یہ پیسہ سعودی عرب کو ادا نہیں کیا جاتا حجاج کو سرزمین وحی بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جبکہ سعودیوں نے حال ہی میں حجاج کے لیے عمر کی حد کا اعلان کرتے ہوئے 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی ہے، اس طرح کورونا کے زیر اثر دو سال کے وقفے کے بعد اس سال کا حج غیر ملکی عازمین کی موجودگی میں ہوگا جس میں ہر حاجی کا اوسط خرچہ 4500 ڈالر ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی حکام نے ابھی تک حج فیس میں 300 فیصد اضافے کی وجہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس سلسلہ میں متعدد ممالک کی طرف سے کیے جانے والے احتجاج پر کسی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

کیا غزہ میں قتل و غارت اور جرائم صہیونیوں کی فتح کی نشانی ہے؟

🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عالمی برادری

امریکی قرارداد کے جواب میں ہم کیا کریں گے؟ اسحاق ڈار کا ردعمل

🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس میں منظور ہونے والی قرارداد پر نائب وزیراعظم

اسرائیل کی نئی شرائط کے باعث معاہدے میں تاخیر 

🗓️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے ایک

دشمن طوفان الاقصی کے اسٹریٹجک نتائج کب تک برداشت کرتا رہے گا؟

🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی مشترکہ کمیٹی نے طوفان الاقصی کی

ملک میں دو ڈھائی ماہ کے دوران کیا ہوسکتا ہے؟پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی پیشگوئی

🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی

شریف اللہ کی گرفتاری ٹرمپ کےسیاسی گیم کا حصہ ہے؟

🗓️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: شریف اللہ کی گرفتاری کے وقت، جس کے بارے میں کہا

اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پرویز الہیٰ کو عہدہ چھوڑنا ہوگا، رانا ثنااللہ

🗓️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب

بوتل بند پانی فروخت کرنے والے 28 برانڈز انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار

🗓️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کونسل فار ریسرچ اِن واٹر ریسورسز (

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے