سری لنکا کے مستعفی صدر کی وطن واپسی

مستعفی

🗓️

سچ خبریں:سری لنکا کے ایک سینئر سکیورٹی عہدہ دار نے جولائی میں فرار ہونے والے اس ملک کے مستعفی صدر کی اپنے وطن واپسی کا اعلان کیا۔

روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے سبکدوش ہونے والے صدر گوٹابایا راجا پاکسے اس ملک کے شدید معاشی بحران کی وجہ سے شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد تب ملک چھوڑ گئے تھے جب مظاہرین نے ان کے دفتر اور کام کی جگہ پر دھاوا بول دیا۔

یاد رہے کہ وہ مالدیپ کے راستے سنگاپور بھاگ گئے اور کئی ہفتوں تک تھائی لینڈ میں رہے،واضح رہے کہ سری لنکا میں کچھ ناقدین اور مظاہرین نے راجا پاکسے اور ان کے خاندان پر اپنے دور صدارت میں معیشت کو خراب کرنے کا الزام لگایا، جس کی وجہ سے 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے اس ملک کو بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکا کے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس ملک کے معزول صدر واپس آتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی صورت میں انہیں تحفظ حاصل ہو سکتا ہے، تاہم اس سلسلہ میں ابھی تک مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں کہ وہ کہاں ہیں اور کیا ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہوگی یا نہیں یا پھر سے اس ملک میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

🗓️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس

22 سالہ سیاہ فام امریکی کے قتل کے خلاف احتجاج

🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہرمنیاپولس میں مظاہرین نے 22 سالہ سیاہ

پاکستان نے صیہونی حکومت کے فضائی حملے کو نسل کشی قرار دے دیا

🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے

حکومت اور کالعدم جماعت کےدرمیان مذاکرات طےپاگئے

🗓️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان ہونے والے مذاکرات

جرمنی میں ریل کے شعبے میں ہڑتالیں جاری

🗓️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:ڈوئچے بان اور ای وی جی ٹریڈ یونین کے درمیان مذاکرات

شکر ہے اروشی روٹیلا کے ساتھ بولی وڈ فلم نہیں کی، فرحان سعید

🗓️ 15 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا

بن سلمان کا بین الاقوامی ڈیجیٹل جبر

🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایک بین الاقوامی تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی ولی

ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی

🗓️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے