🗓️
سچ خبریں:سعودی وزیر داخلہ کے سابق مشیر نے کہا کہ وزارت داخلہ سمیت سعودی عرب کے حساس اداروں میں متعدد انتہا پسند افراد دراندازی کر چکے تھے جس کاانہوں نے اپنے دور حکومت میں مشاہدہ کیا۔
سعودی وزارت داخلہ (نائف بن عبد العزیز کے دوران) کے سابق مشیر سعود المصیبیح نےاپنے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ2012 سے پہلے کے سالوں میں سعودی عرب کی وزارت داخلہ سمیت متعدد حساس مراکز میں دراندازی کی گئی تھی جس کے بعد ان کے اس انٹرویو نے سوشل میڈیا پر ایک بہت بڑا تنازعہ کھڑا کردیا ہے،انہوں نے سعودی اخبار الاخباریہ کو بتایا کہ بدقسمتی سے ہم نے دیکھا کہ حساس مراکز حتی کہ وزارت داخلہ بھی انتہاپسندافراد دراندازی کر چکے ہیں جبکہ میں نے اس مسئلے کو دیکھا اور امیر نائف کو آگاہ کیا۔
المصیبیح نے کہا کہ نائف بن عبد العزیز کی وزارت کے دوران یہ دراندازی ان کے مشیروں کے درمیان بھی موجود تھی ،تاہم کچھ مشیروں کو برطرف کیا گیا اور ان کی جگہ کچھ شیخوں کو لیا گیا لیکن اس وقت تک بہت ساری رقم دہشت گردوں کے پاس پہنچ چکی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امری نائف کا السیاسہ اخبار کو دیا جانے والے انٹرویو یاد آگیا ہے کہ انٹرویو کو تین سے چار دن گزر چکے تھے لیکن وہ سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسیوں میں شائع نہیں ہوا تھا جب میں نے اس معاملہ کی پیروی کی اور پوچھا کہ اسے شائع کیوں نہیں کیا گیا ہے تو وجواب ملا کہ اس کی کاپی اعلی حکام کو بھجوا دی گئی ہے اور جواب کا انتظار ہے۔
تاہم سابق سعودی عہدے دار نے یہ نہیں بتایا کہ یہ اثر و رسوخ کس کے ذریعہ سے ہوا اور کون سے عہدیدار بااثر ہیں ،انھوں نے صرف یہ کہا کہ کچھ شدت پسندوں نے سعودی وزیر داخلہ کے انٹرویو کی اشاعت کو روکا تھاجس کے بعدکچھ صارفین نے لکھا ہے کہ اس کا مطلب نائف بن عبد العزیز کی مدت کے دوران سعودی وزارت داخلہ کے اجلاس میں اخوان المسلمین کے حامیوں کی موجودگی کا اثرورسوخ تھا۔
واضح رہے کہ نائف بن عبد العزیز 1975 سے 2011 تک سعودی عرب کے وزیر داخلہ رہے،اس کے بعدالمصیبیح نے دعوی کیا کہ اب سعودی بادشاہ اور ولی عہد شہزادے یہ اثر رسوخ ختم کر دیا ہےجس سے سعودی عرب میں اخوان المسلیمن پر تشدد ، اس کے اراکین کو قیدکرنا اور اس گروہ کو دہشت گرد قرار دینے کی وجہ معلوم ہو سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
سمندری طوفان سے پاکستان کو کوئی سنگین خطرہ نہیں
🗓️ 16 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ سمندری
مئی
یوکرین کو موت کے منھ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ یوکرین کو مزید 1.3 بلین ڈالر کا اسلحہ پیکج
جولائی
صیہونی جاسوس پروگرام بنانے والی کمپنی کے بُرے دن
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی جاسوس پروگرام بنانے والی کمپنی این ایس او کے سی
اگست
امریکہ میں جرائم پر قابو پانا ناممکن
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی ریاستوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر بات کرتے
ستمبر
جو بائیڈن نے میری معزولی کا حکم دیا ہے: اردوغان
🗓️ 14 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان، جو ملک کے انتخابی امیدواروں
مئی
فلسطینی قوم کی حمایت مسلمانوں کی ذمہ داری ہے: انصار اللہ
🗓️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے
اپریل
پی ٹی آئی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کے دعوؤں کی تردید کر دی
🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا
جولائی
مسجد الاقصی پہنچو؛فلسطینی مزاحمتی تحریک کی اپیل
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی عوام سے صیہونی سازشوں کو ناکام
جولائی