سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سائبر تنظیم نے ایران پر سائبر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں میں ہزاروں افراد کی ذاتی معلومات افشا ہوئی ہیں۔
صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ کے دعوے کے مطابق یہ حملہ نوکری تلاش کرنے والی ویب سائٹ کے صارفین کو جعلی پیغامات بھیج کر کیا گیا اور پھر ہزاروں افراد کی معلومات سے پردہ اٹھایا گیا۔
گزشتہ مہینوں کے دوران ہیکرز نے متعدد بار صیہونی حکومت کے اہم اداروں اور تنظیموں کو وسیع سائبر حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل کی سائبر سیکیورٹی تنظیم کے سربراہ گابی پورنائے نے گزشتہ سال کے آخر میں اعتراف کیا تھا کہ حکومت کو ہر ماہ درجنوں سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Short Link
Copied