?️
زہران ممدانی ٹرمپ کے مد مقابل،مہاجرین کو دے رہے قانونی تعلیمات
نیویارک کے منتخب میئر زہران ممدانی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے تارکینِ وطن (مہاجرین) کو امریکی امیگریشن ادارے (ICE) کے سامنے اپنے قانونی حقوق سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ افراد کو حق حاصل ہے کہ وہ افسران سے بات نہ کریں، ان کی ویڈیو بنا سکتے ہیں اور بغیر عدالتی وارنٹ کے انہیں اپنے گھروں یا نجی مقامات میں داخلے کی اجازت نہ دیں۔
یہ ویڈیو مین ہیٹن میں ICE کے چھاپوں اور چائنا ٹاؤن میں ہونے والے احتجاج کے بعد سامنے آئی۔ ممدانی، جو یکم جنوری کو باضابطہ طور پر میئر کا عہدہ سنبھالیں گے، نے وعدہ کیا ہے کہ وہ نیویارک کے تقریباً 30 لاکھ مہاجرین کا تحفظ کریں گے۔
دوسری جانب، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محفوظ شہ کی پالیسی رکھنے والے شہروں کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ وفاقی امیگریشن حکام کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے تو ان کی فنڈنگ بند کر دی جائے گی۔
ممدانی اس کے سخت ناقد ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ادارہ قانون کی روح کے مطابق کام نہیں کرتا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ میئر کے پاس وفاقی حکومت کو براہ راست روکنے کے اختیارات محدود ہوتے ہیں۔
ممدانی کا کہنا ہے کہ عوام کو صرف ووٹ دینے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ سیاسی عمل میں مسلسل حصہ لینا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
کیا بگرام میں امریکی C-17 طیارے کی لینڈنگ واقعی تھی؟
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی فضائیہ کے C-17 کال سائن کے ساتھ MOOSE59 کے ساتھ
اپریل
انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد
?️ 10 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا انٹرنیٹ کمپنی میٹا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن
اپریل
خلیل الحیاء: جب تک قبضہ ہے، مزاحمت کا ہتھیار رہے گا
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے
دسمبر
زلمی کی کپتان اور کوچ کو منانے کی تمام کوشیشں نا کام
?️ 21 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ابھی پی ایس ایل ۶ شروع ہوئے ڈھنگ سے
فروری
پنجاب حکومت نے مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا
?️ 5 مئی 2021لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر کرونا وائرس کی تیسر لہر کا
مئی
صیہونی حکومت کی حقیقت؛ نیویارک میں یہودی خاتون کی زبانی
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: نیویارک میں جنگ مخالف تقریر میں کینیڈین ممتاز یہودی کارکن
مئی
بینظیر کی برسی تقریب: بلاول بھٹو نے آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دیدیا
?️ 27 دسمبر 2025گڑھی خدابخش (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بے
دسمبر
روس کا ایران سے اظہارِ یکجہتی
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
جون