روس یورپ کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے؛زیلنسکی کا دعویٰ

روس

?️

سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے ملک کے عوام سے بجلی کی کھپت کو مزید کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روس واحد ملک ہے جو یورپی براعظم کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نیٹو اور امریکہ کو روس کے ساتھ فوجی جنگ میں شامل ہونے پر راضی کرنے میں اپنی ناکامی کے بعد اس سلسلہ میں ایک اور کوشش کرتے ہوئے ماسکو کے جوہری ہتھیاروں کا سہارا لینے کے امکان کا دعویٰ کیا۔

زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن کے ساتھ فون پر ہونے ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ماسکو واحد ریاست ہے جو یورپی براعظم کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہا کہ اگر کوئی یورپ کے اس حصے میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے تو وہ صرف ایک ملک (روس) ہو گا ، یہ وہی ملک ہے جس نے شوئیگو کو حکم دیا تھا کہ ادھر ادھر فون کرکے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں انتباہ دے۔

اپنی تقریر میں یوکرین کے صدر نے یوکرین میں بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ کے درمیان بجلی کے استعمال کو بچانے پر زور دیا اور اس ملک میں بجلی کی کٹوتی کو ضروری قرار دیا۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ شہر پر قبضے سے 100 صیہونی فوجیوں کی جانیں ضائع 

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونیستی اخبار معاریو کے فوجی نامہ نگار آلون بن ڈیوڈ

سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی جارحیت اور شام کی تقسیم کے منصوبے کی مذمت 

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے صہیونیستی ریاست کی جانب سے شام

یوٹیوب نے مخصوص صارفین کے لئے لائیواسٹریم شاپنگ کی آزمائش شروع کردی

?️ 24 جولائی 2021سان فرانسسكو(سچ خبریں) یوٹیوب نے مخصوص صارفین کے لئے لائیواسٹریم شاپنگ کی

ایران اور افریقہ کے بڑھتے تعلقات سے صیہونی پریشان

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے ایران اور افریقی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے

امریکہ اور برطانیہ کا یوکرین کے لیے فوری فوجی امداد کا منصوبہ

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کییف کے دورے کے

سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کا بےبنیاد بیانیہ بے نقاب ہو گیا: فردوس عاشق

?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے

کیا شام کا ہر شہری الجولانی سے راضی ہے؟

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے علاقے ادلب، جو طویل عرصے سے دہشتگرد تنظیم ہیئت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے