?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے کہا کہ جعلی خبروں کی بنیاد پر، نامعلوم حکام اور گمنام خبری ذرائع کے حوالے سے امریکی میڈیا کا یہ دعویٰ کہ روس یوکرائن پر حملہ کرنے کے لیے 70 فیصد تیار ہےجو ماسکو کے خلاف واشنگٹن کی پروپیگنڈہ جنگ کی واضح مثال ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے کہا کہ سیاست دان اور مغربی ذرائع ابلاغ یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتے رہتے ہیں، بات یہاں تک پہنچ گئی کہ بلومبرگ نیوز ایجنسی نے بھی سرخی شائع کی کہ روس نے یوکرائن پر حملہ کر دیا ہے، پھر اسے غلطی کہہ کر مٹا کر ایجنسی کے عہدہ داروں نے وضاحت کی کہ وہ مختلف منظرناموں کے عنوانات تیار کر رہے تھے ،اس دوران یوکرائن پر روس کے حملے کے بارے میں سرخی حادثاتی طور پر شائع ہوگئی۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ بلومبرگ کی جانب سے یوکرائن پر روس کے حملے کے بارے میں غلط بیانی ظاہر کرتی ہے کہ مغرب کی جانب سے تناؤ کو ہوا دینا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ ان الزامات کا مقصد ہماری سرحدوں کے نزدیک فوجیں لانا ہے جس کی وجہ سے بالکل ایسی کشیدگی پیدا ہوئی ہے، جس کے دوران کوئی چنگاری بہت خطرناک ہو گی۔
اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے کہا کہ امریکی میڈیا کا یہ دعویٰ کہ روس بظاہر یوکرائن پر حملہ کرنے کے لیے 70 فیصد تیار ہے، امریکی پروپیگنڈہ جنگ کی واضح مثال ہے۔


مشہور خبریں۔
منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز ایف آئی اے کے روبرو پیش
?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز 16
دسمبر
خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق
?️ 11 جون 2023خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں
جون
داعش کا سربراہ کیسے مارا گیا؟
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ایک مختصر تقریر میں
فروری
پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں سفر کرنےوالوں کی سہولت اور آسانی کے لئے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 4 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں
اکتوبر
شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں متعدد نوجوان اغوا
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے نام سے مشہور یکی حمایت یافتہ جنگجوؤں
جنوری
کیا امریکہ کو عراق سے جانا ہو گا؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون دھڑے کے رکن نے کہا کہ
جنوری
ٹرک ڈرئیور نے سائیکل سواروں کو کچل دیا
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ایریزونا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک ڈرائیور
جون
آذربائیجان کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار؛درجنوں افراد جاں بحق
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:آذربائیجان کا مسافر طیارہ قزاقستان میں گر کر تباہ ہوگا جس
دسمبر