🗓️
سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ملک تعلیمی سال 2023-2024 میں وسطی ایشیائی ممالک کے طلباء کے داخلہ کوٹہ میں اضافہ کرے گا۔
روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین نے ولدائی انٹرنیشنل ڈائیلاگ کلب کی تیسری وسطی ایشیا کانفرنس میں کہا کہ یہ ملک تعلیمی سال 2023-2024 میں اس خطے کے ممالک کے طلباء کے کوٹے میں اضافہ کرے گا،گالوزین نے کہا کہ 2023-2024 تعلیمی سال میں، ہم وسطی ایشیائی ممالک کے طلباء کے داخلہ کوٹہ میں نمایاں اضافہ کریں گے۔
ان کے مطابق اس وقت وسط ایشیائی ممالک کے تقریباً 185 ہزار طلبہ روس میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے تقریباً 68 ہزار طلبہ اس ملک کے بجٹ سے تعلیم حاصل کرتے ہیں،روس کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں وسطی ایشیا کے متعدد ممالک میں معروف روسی یونیورسٹیوں کی شاخیں کھولی جائیں گی۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قرقیزستان میں روس کی معروف یونیورسٹیوں جیسے لومونوسوف اسٹیٹ یونیورسٹی، کازان فیڈرل یونیورسٹی اور ہائر اسکول آف اکنامکس کی شاخیں اور ازبکستان میں رشین یونیورسٹی فار ہیومینٹیز، ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی آف جیوڈیسی اینڈ میپنگ نیز شمالی کوریا میں بھی کاکیس فیڈرل یونیورسٹی کی شاخیں رکھنے کا منصوبہ ہے۔
روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ عشق آباد میں روس اور ترکمانستان کی مشترکہ یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ رابطہ کاری کے مرحلے میں ہے،یہ عنقریب کھولی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں بچوں کے خلاف جنگ کے بارے میں یونیسف کا کیا کہنا ہے؟
🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسف کے ترجمان نے
دسمبر
وزیراعظم کی تاجک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
🗓️ 16 ستمبر 2021دوشنبے (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تاجک ہم منصب سے ملاقات
ستمبر
اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر نیتن یاہو کا ردعمل
🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جانب سے تل ابیب کو بچوں کو مارنے
جون
سیف علی خان پر گھر میں گھسنے والے شخص کا چاقو سے حملہ، شدید زخمی ہوگئے
🗓️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان ممبئی میں
جنوری
آٹا اسکیم کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا زیادتی ہے، شاہد خاقان عباسی معذرت کریں یا ثبوت دیں، عامر میر
🗓️ 30 اپریل 2023 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر
اپریل
مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ میں کمی: عطوان
🗓️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے رائی الیوم اخبار کے ایک مضمون میں شام
مئی
امارات اور سعودی عرب کی یمن کے جنوب میں جھڑپیں: عرب میڈیا
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں سعودی عرب اور یمن
مئی
ہانگ کانگ ایئر کارگو نے ویوو پر پابندی لگادی
🗓️ 13 اپریل 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں)ٹیک جائنٹ ویوو کے موبائل فونز کارگو میں آتشزدگی
اپریل