?️
سچ خبریں:فیڈریشن کونسل کی سربراہ ویلنٹینا ماتوینکو نے کہا کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے مغرب کے پاس روس کو کچلنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔
روس نے بارہا مغربی ممالک کو یوکرین کی جنگ میں مداخلت اور کیف کو ہتھیار فراہم کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ نیٹو کے ارکان اس تنازع کے براہ راست فریق بن چکے ہیں۔
اس سینئر روسی سینیٹر نے 12 جون کو منائے جانے والے یومِ روس کے موقع پر اپنے بلاگ میں لکھا کہ آج، خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے 15 ماہ بعد، یہ بالکل واضح ہے کہ ہمارے ملک کو کچلنے کا کوئی امکان نہیں ہے یوکرین کے تنازعے میں روس کی فتح یقینی ہے۔
انہوں نے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پہلوؤں بالخصوص فوجی اور سیکورٹی کے میدانوں میں روس کے مضبوط ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ روسی حکام کم سے کم وقت میں ملک، معاشرے اور معیشت کو نئی حقیقتوں سے ہم آہنگ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس سینئر سینیٹر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پوری طرح سے معلوم ہے کہ ہمیں نئے چیلنجز کا سامنا کرنا ہے اور ہمیں ان سے پوری تیاری کے ساتھ نمٹنا چاہیے، جس کے لیے بلاشبہ حکام اور معاشرے کے درمیان تعامل کے نئے معیار کی ضرورت ہے۔
حال ہی میں، ڈوما کے سربراہ ویاچسلاو ولوڈن نے بھی کہا تھا کہ نیٹو روس کے مقابل مں جنگ لڑ رہا ہے اور کیف کو ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین نے یورپی ممالک کو جنگ میں گھسیٹا اور انہیں اس میں شرکت پر مجبور کیا اور کیف سے کامیابی کا وعدہ کیا لیکن ان کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا تحریک انصاف کی حکومت میں نیب کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہار
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت
مئی
غزہ پر صیہونی جارحیت پھر سے شروع
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر
محمد بن سلمان کے غیر جانبدار کاربن کے منصوبوں میں واضح تضاد
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کا کہنا ہے
اکتوبر
امارات کی پالیسیوں سے امریکہ نا مطمئن؛ وجہ؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد، امریکہ اسے تسلیم کرنے
جنوری
مقدمات کا فیصلہ آئین کی بنیاد پر ہوتا ہے قانونی اور آئینی پوزیشن یہ ہی ہے۔ وزیر قانون
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اوزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے
جون
ایران میں بدامنی کے لیے بائیڈن کی دوبارہ حمایت
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں ایران میں
اکتوبر
ٹرمپ دوسری بار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
?️ 17 ستمبر 2025ٹرمپ دوسری بار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے امریکی صدر ڈونلڈ
ستمبر
اومیکرون کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہو سکتاہے
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے معاشی ایڈوائز
دسمبر