🗓️
سچ خبریں:مسجد الاقصی میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو 250000 فلسطینی نمازیوں کی بے مثال حاضری کے بعد صیہونی اخبار نے اس مبارک مہینے کے تیسرے جمعہ کو صیہونی حکومت کے سکیورٹی اداروں کے لیے ایک اہم اور حقیقی امتحان قرار دیا۔
صیہونی اخبار ہارٹز کے عسکری تجزیہ کار آموس ہرئیل نے کہا کہ رمضان المبارک کا تیسرا جمعہ اور یہودیوں کی پسح عید ایک ساتھ ہیں لہٰذا یہ اسرائیل کے حفاظتی اداروں کے لیے ایک سنگین اور اہم امتحان ہو سکتا ہے جو رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔
ہرئیل نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے ماہ رمضان کے دوران مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی اور تنازعات میں اضافے کے لیے خود کو تیار کیا تھا لیکن مغربی کنارے میں پہلا ہفتہ تقریباً پرامن رہا نیز مسجد اقصیٰ اور شہر قدس میں بھی یہی صورتحال رہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کی اکثریت کے لیے عید الفطر تک حالات کا امن برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، اس صیہونی تجزیہ نگار نے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئر کے یہودیوں کی عید پسح کے موقع پر مسجد الاقصی پر مزید حملے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
آموس ہرئیل نے کہا کہ بین گوئر اس عید کو بغیر شور شرابے اور ہنگامے کے نہیں گزار سکتے، واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کی نماز مسجد الاقصی میں کم از کم ڈھائی لاکھ فلسطینی نمازیوں کی موجودگی میں ادا کی گئی جس سے صہیونی حلقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
فلسطینی گروہوں نے اس واقعے کو غاصبوں پر فلسطینی قوم کی یقینی فتح کی علامت قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ گذشتہ چند دہائیوں میں قدس اور مسجد اقصیٰ کی شناخت کی جنگ میں القدس کو فلسطین سے الگ کرنے کی صیہونی حکومت کی تمام کوششیں اور سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی سپریم کورٹ اور نیتن یاہو کے درمیان کشیدگی
🗓️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:نیتن یاہو اپنے متعدد عدالتی مقدمات کی کارروائی کو جلد از
نومبر
اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے فرار ہونے کی کہانی
🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: اس اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایگوزیگن اسپیشل کمانڈو
اکتوبر
سید رضی کے قتل پر ایران کا ردعمل
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے قابض حکومت کے حکام کے حوالے
دسمبر
ٹرمپ کی واپسی اور نیتن یاہو کی جنگی چال؛ کیا نیا امریکی صدر اسرائیلی مقاصد کا شکار ہوگا؟
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کی تاریخ جنگوں سے بھری ہوئی ہے، لیکن موجودہ دور
جنوری
وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈکی ہم منصب سے رابطہ ، مختلف امور پر تبادلۂ خیال
🗓️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی
اکتوبر
روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کردیا
🗓️ 25 مئی 2021سچ خبریں:ایک روسی عدالت نے ممنوعہ مواد ہٹانے سے انکار کرنے پر
مئی
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان
🗓️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے
ستمبر
سردی میں غزہ کے مہاجرین کے غیر انسانی حالات
🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں:صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف گزشتہ 4 ماہ سے
فروری