دینی رہبروں کو فلسطنیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آگے آنا چاہیے؛پوپ فرانسس اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات کے بعد بیانیہ

آیت اللہ

🗓️

سچ خبریں:عراقی شیعوں کے مرجع عالی قدر آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے ان کے اور عالمی کیتھولک رہنما کے درمیان نجف اشرف میں ملاقات کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی شیعوں کے مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر نےنجف اشرف میں ان کے ساتھ کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس سے ملاقات کے حوالے سے ایک بیان جاری کیاجس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران موجودہ دور کے انسانوں کو درپیش بڑے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے ،دنیا کے بہت سے ممالک خصوصا فلسطینی عوام مقبوضہ علاقوں میں ظلم ، غربت ، بنیادی آزادیوں اور معاشرتی انصاف کے فقدان نیز جنگ اور معاشی محاصرے کا شکار ہیں لہذا مذہبی اور روحانی پیشواؤں کو ان تکلیفوں کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئےاور متعلقہ پہلوؤں کے سلسلہ میں منطق اور دانشمندی کو اپنے کاموں میں سرفہرست رکھیں۔

بیان کے مطابق آیت اللہ سیستانی نے اجلاس میں تاکید کرتے ہوئے کہاکہ مختلف مذاہب اور افکار کے مابین حقوق کے احترام اور باہمی احترام کی بنیاد پر تمام معاشروں میں پرامن بقائے باہمی اور انسانی یکجہتی کے لئے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانا بہت ضروری ہے،واضح رہے کہ آیت اللہ سید علی سیستانی اور پوپ فرانسس کی گفتگو نجف اشرف میں اس مرجع عالی قدر کی رہائش گاہ پر بند دروازوں کے پیچھے ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

مشہور خبریں۔

اٹلی کے باشندے حکومتی منصوبے پر چراغپا

🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:اٹلی حکومت سماجی امداد میں کمی کرنا چاہتی ہے جس کی

نیٹو دنیا میں عدم استحکام کے لیے مغرب کا آلہ کار

🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:شام اور روس کے صدور نے ٹیلی فون پر گفتگو میں

عرب نیشنل کانگریس کیا کہتی ہے صیہونی ریاست کے بارے میں؟

🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں: عرب نیشنل کانگریس نے بیروت میں اپنے اجلاس کے اختتام

مغرب اپنے مقاصد کے لیے اسلام اور عیسائیت کو بدل رہا ہے: میدویدیف

🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں:روسی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمتری میدویدیف نے ایک مضمون

کیا زمینی حملے کی صورت میں اسرائیل حزب اللہ کا مقابلہ کر سکے گا؟

🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سینئر رکن محمود قماطی نے قابض اسرائیلی

انگلینڈ میں اساتذہ ایک بار پھر ہڑتال پر

🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ووٹ دینے والوں میں سے تقریباً

پرویز الہی کی اپنے اہلخانہ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی

🗓️ 23 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کی اپنے اہلخانہ سے اڈیالہ جیل میں

امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کے سلسلہ میں ٹرمپ کا اظہار خیال

🗓️ 17 جون 2021سچ خبریں:جنیوا میں امریکی اور روسی صدور کےدرمیان ہونے والی کل کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے