?️
سچ خبریں:اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں لیکوڈ پارٹی کی شکست کے بعد پارٹی کے ممبران اس شدید ناکامی کے لئے نیتن یاہو کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں اور ان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
عربی 48 ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دو سالوں میں صہیونی حکومت کے چوتھے پارلیمانی انتخابات ایک بار پھر اس حکومت کے سیاسی تعطل کو حل کرنے میں ناکام رہے اور ایک بار پھر نیتن یاہو سے وابستہ جماعتیں ووٹوں کی اکثریت حاصل نہیں کرسکیں جس کے بعد لیکوڈ پارٹی کے رہنماؤں نے ناکامی کا ذمہ دار نیتن یاہو کو ٹھہرایااگرچہ دائیں بازو کی لیکوڈ پارٹی کے سینئر ممبروں نے نیتن یاہو پر کھل کر تنقید نہیں کی ہے اور اب تک اپنے مؤقف کا اظہار نہیں کیاتاہم ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو نے لیکوڈ کے ممبروں سے مشورے کے بغیر الیکشن لڑا ، اور انتخابی مہم کے آغاز میں یہ دعوی کرتے ہوئے کہ وہ لیکوڈ کے لئے 40 نشستیں جیت سکتے ہیں جبکہ پارٹی نے صرف 30 سیٹیں حاصل کیں۔اس کا مطلب ہے پچھلے چار انتخابات میں یہ بدترین نتیجہ رہا ہے۔
اسرائیل کے 12 ٹیلی ویژن چینل نے کہا کہ لیکوڈ پارٹی کے سینئر ممبران نے پہلے بھی خاموش رہنے اور نیتن یاھو کے کہنے پر پارٹی کے اقتدار میں لانے کے لئے اتفاق کیا تھا ، لیکن دو سالوں میں چوتھی باربھی ایسا نہیں ہوا اور اسرائیلی حکومت ایک اور انتخابات اور ایک اور عبوری کابینہ کی طرف بڑھا،تاہم نیتن یاہو کے ناقدین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے چوتھے دور میں صورتحال پچھلے تین انتخابات کے مقابلے میں بہت بہتر تھی ، اور ان کو آسانی سے اکثریت حاصل کرنی چاہئے تھی ، لیکن وہ ہار گئے جبکہ لیکوڈ کے مرکزی حریف ، بلیو وائٹ پارٹی بھی بر طرح ہار گئی نیز عرب نمائندوں کی مشترکہ فہرست کو بھی توڑ دیا گیا جس کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ لیکوڈ کی فیصلہ کن فتح کے لئے حالات ہموار تھے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کی پارٹی نے اپنے انتخابی شہروں میں پچھلے انتخابات کے مقابلے میں بھی کم ووٹ حاصل کیے،مقبوضہ بیت المقدس میں پچھلے انتخابات سے 28 فیصد سے کم ہوکر 21 فیصد ہوگئی ہے۔بئر السبع میں 50٪ سے 42٪؛عسقلان میں 8 فیصد ، نیت فوت میں 6 فیصد اور طبریہ میں پچھلے انتخابات کے مقابلے میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے،اس طرح لیکوڈ پارٹی نے نسیٹ کی 36 سیٹوں میں سے 6 سیٹیں کھو کر اب صرف 30 سیٹیں حاصل ہیں۔
مشہور خبریں۔
جولائی تا نومبر کے دوران ترسیلات زر 10 فیصد گر گئیں
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے
دسمبر
رنگ روڈ اسکینڈل ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں گے: عثمان بزدار
?️ 15 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ روڈ اسکینڈل ذمہ داران
مئی
کریملن کا یوکرائنی اناج کی چوری کی ترکی کی مبینہ تحقیقات پر ردعمل
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: جیسا کہ روس کی جانب سے یوکرائنی اناج کی
جون
12 ڈالر کے بیلون کو گرانے کے لیے400000 ڈالر کے راکٹ کا استعمال؛امریکی شاہکار
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:ایک امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ الاسکا پر گرنے والی
فروری
صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کی شرط
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک سامی ابو زہری نے
اپریل
فرانسیسی صدر کا صیہونیوں کی حمایت کرنے کا نیا انداز
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے غزہ کی پٹی میں صیہونیوں کے جرائم
اپریل
نوحے اور نعتیں کمرشلائزڈ ہوچکیں، خالد انعم
?️ 4 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم نے کہا ہے
جولائی
ڈالر کی اڑان جاری
?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) امریکی ڈالر نے روپیہ کے کس بل نکال دیئے، اوپن
جون