?️
دو برس میں 100 فلسطینی قیدی شہید، اسرائیلی جیلوں کے اندر کیا ہو رہا ہے؟
فلسطینی ماہرین نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران پر ہونے والے شدید مظالم، غیر انسانی سلوک اور صہیونی حکومت کے وزیرِ داخلی سلامتی کی جانب سے کیے جانے والے انسانیت سوز اقدامات کو بے نقاب کیا ہے۔
فلسطینی اسیران کے امور کے ماہر عبدالناصر فروانہ نے خبر رساں ایجنسی شهاب کو بتایا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی نسل کش جنگ نے جیلوں میں قید اسیران کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد مرد و خواتین اسیران کے خلاف جرائم تمام حدیں پار کر چکے ہیں اور اب تک سامنے آنے والی معلومات اصل جرائم کے مقابلے میں محض سمندر میں قطرے کے مترادف ہیں۔
فروانہ نے کہا کہ اسیران کو نیند اور علاج سے محروم رکھا جا رہا ہے، وہ شدید بھوک، پیاس، جسمانی و ذہنی تشدد کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق “سدے تیمان” جیل ان ہولناک جرائم کی واضح علامت ہے، جہاں کے حالات دیگر اسرائیلی جیلوں سے مختلف نہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ تمام اقدامات فلسطینی اسیران، بالخصوص غزہ سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے خلاف منظم اور منصوبہ بند جرائم ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور اسرائیل کو ان جرائم پر جواب دہ ٹھہرائے۔
دوسری جانب فلسطینی اسیران کلب کے ڈائریکٹر امجد النجار نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کے خلاف دانستہ قتل کی پالیسی جاری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اقدامات صہیونی وزیرِ داخلی سلامتی ایتامار بن گویر کی براہِ راست ہدایات پر انجام دیے جا رہے ہیں۔
النجار کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک 100 سے زائد فلسطینی اسیر شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن صخر زعول اور عبدالرحمن السباتین کی حالیہ شہادتیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اسرائیلی کابینہ اسیران کے منظم قتل کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ غزہ جنگ سے قبل گزشتہ 20 برسوں میں صرف 9 اسیر شہید ہوئے تھے، جبکہ گزشتہ دو برسوں میں یہ تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے۔
فلسطینی امور کے ایک اور ماہر حسن عبد ربہ نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ، خاص طور پر بن گویر کی پالیسیاں، فلسطینی اسیران کے خلاف بڑھتی ہوئی انتقامی اور نسل پرستانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پالیسیوں کا مقصد اسیران کی انسانی وقار اور بنیادی حقوق کو پامال کرنا ہے۔
عبد ربہ کے مطابق بن گویر نے نئے حراستی مراکز قائم کیے ہیں اور قتل، تشدد، تنہائی کی کوٹھڑیوں اور جبری گمشدگیوں کی پالیسی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے مگرمچھوں سے گھری نئی جیل بنانے کی تجویز کو بھی صہیونی حکومت کی شدید دشمنی اور انتقام کی علامت قرار دیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف جاری تباہ کن جنگ کے ساتھ ساتھ ایک خاموش مگر اتنی ہی جان لیوا جنگ جیلوں کے اندر بھی جاری ہے، جہاں فلسطینی اسیر ظلم، تشدد اور دانستہ غفلت کے باعث آہستہ آہستہ موت کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں۔
اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی جیلیں منظم تشدد، علاج اور خوراک سے محرومی اور تدریجی قتل کی علامت بن چکی ہیں۔ اسی دوران بن گویر کی جانب سے فلسطینی اسیران کو سزائے موت دینے کا مجوزہ قانون بھی پیش کیا گیا ہے، جسے کنیسٹ میں ابتدائی منظوری مل چکی ہے، تاہم اسے قانون بننے کے لیے مزید مراحل سے گزرنا ہوگا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مجوزہ قانون اسیران کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے اور ایسے وقت میں ان پر پابندیاں مزید سخت کرنے کی کوشش ہے جب غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے شدت اختیار کر چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق چیف جسٹس کو طلب کرلیا
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے آڈیو لیک کے
نومبر
سی ڈی اے کے 37 ارب روپے مالیت کے 29 کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں کیپیٹل
فروری
ہندوستان 72 ملیتوں کے ملک کے ساتھ مذہبی نفرت کے دہانے پر
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ہندوستان کے پہلے وزیر نریندر مودی نے عیسائیوں کے جشن میں
جنوری
کرپشن کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں کر سکتے: وزیر اعظم
?️ 11 دسمبر 2021میانوالی(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بات چیت
دسمبر
دوسری شادی کا فیصلہ مشکل ترین لیکن آسان تھا، ماہرہ خان
?️ 4 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے
اکتوبر
برکینا فاسو میں بڑا دہشت گردانہ حملہ، سینکڑوں افراد ہلاک، ملک بھر میں تین دن تک سوگ کا اعلان کردیا گیا
?️ 6 جون 2021برکینافاسو (سچ خبریں) مغربی افریقا کے ملک برکینافاسو میں دہشت گردوں نے
جون
ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن
اگست
یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر روس کا ردعمل
?️ 28 جنوری 2023روس نے ڈنمارک میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے یورپی براعظم میں
جنوری