دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں سے ایران کی اپیل

ایران

?️

سچ خبریں:ایران نے یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کو روکنے کے لیے کوشش کریں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرکے دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین پرغاصبانہ قبضہ ختم کرانے اور صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں ۔

وزارت خارجہ کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال یوم نکبہ ایک ایسے وقت آیا ہے کہ جب پائیدار فلسطین ، قدس پر قابض غاصب اور درندہ صفت صیہونی حکومت کے بے شرمانہ مظالم کے ایک نئے مرحلے سے دوچار ہے اور خون اور قیام کی حالت میں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تہتر سال پہلے چودہ مئی انیس سو اڑتالیس کو ملت فلسطین ایک بین الاقوامی سازش کے تحت اپنی آبائی سرزمین سے محروم کرد‏ی گئی اوراس کی جگہ باہر سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک دہشت گرد و جعلی حکومت قائم کردی گئی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونیوں نے غصب شدہ فلسطین کو ملت فلسطین اور علاقے کی اقوام کے خلاف دہشتگردی کا اڈہ بنا کررکھ دیا اور ان تہتر برسوں میں امریکہ اور بعض دیگر عالمی طاقتیں اس خبیث حکومت کی حمایت کرتی رہیں اوراب بھی اس دہشتگرد حکومت کے لامتناہی جرائم پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ صیہونیوں نے بین الاقوامی قوانین و معیارات کے برخلاف نیزہ و تلوار کے بل بوتے پرتمام فلسطینی زمینوں پر قبضہ کرلیا ، اس کی آبادی کے تانے بانے کو درہم برہم کردیا ، مقامی افراد کو دربدر و بے گھر کردیا اور ان کی جگہ اس مقدس سرزمین پر صیہونی مہاجروں کو لاکر بسا دیا۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افسوس کہ ایسی حالت میں جب آج کل بیت المقدس پر قابض غاصب صیہونی حکومت اپنے پست وجود کا قانونی جواز ثابت کرنے میں لگی ہوئی ہے ہم نسل پرست صیہونیوں کے ہاتھوں نہتھے اور بےپناہ فلسطینیوں کے قتل عام اور بیت المقدس نیز دیگر دینی مقامات کے تقدس کی پامالی کا مشاہدہ کررہے ہیں تاہم پروردگار کے لطف و کرم سے اسے عوامی استقامت اور انتفاضہ فلسطین کے دنداں شکن جواب کا سامنا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے اس بیان میں فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف بیت المقدس کی غاصب حکومت کے حالیہ مجرمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومتوں اور عالمی اداروں سے صیہونیوں کے جاری جرائم کا مقابلہ کرنے اور غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کی ذمہ داری پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اس بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطینی اہداف سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بحران فلسطین کا واحد راہ حل اس ملک میں سیاسی نظام کی تشکیل اور فلسطینیوں کو مکمل خودمختاری کے لئے ریفرنڈم کرانا ہے جس میں فلسطین کے تمام اصلی باشندوں کو شامل کیا جائے اور صرف انھیں کی رائے لی جائے۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونی موبائل فون نیٹ ورک بھی ہیکروں سے محفوظ نہیں

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:عبرانی ویب سائٹ آئس نے منگل کی صبح شائع ہونے والی

روس کی صیہونی بحری جہاز پر حملے کے سلسلہ میں عائد الزامات کی تردید

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:روس نے سلامتی کونسل کی جانب سے بحیرۂ عمان میں اسرائیلی

پچھلے چوبیس گھٹنے میں سعودی اتحاد کی122 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:جارحیت پسند سعودی اتحاد نے یمن کے خلاف اپنی جارحیت کا

وینزویلا کے صدر کا دورہ سعودی عرب

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اپنی کابینہ کے وزراء پر مشتمل

کیا سعودی عرب کی پہلی خاتون وزیر خارجہ ہوں گی؟

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:ریما بنت بندر بن سلطان، جو سعودی عرب کی پہلی خاتون

بھیڑوں کے لباس میں بھیڑیے

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق سے امریکی انخلا کے اختتام میں صرف چار دن باقی

فواد چوہدری کا حزب اختلاف کو اصلاحات کے ایجنڈے پر آنے کا مشورہ

?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے

سعودی فوج کے ہاتھوں 25 یمنیوں پر شدید تشدد اور 7 افراد کی شہادت

?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی وزارت صحت نے آج جمعہ کو اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے