?️
سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق اس ملک نے 2001 کے بعد سے دنیا بھر کے لوگوں پر 326000 بم اور میزائل گرائے ہیں۔
امریکی ویب سائٹ نیو ایچ نے آج (اتوار) کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی فوج اور اس کے اتحادی امریکی عوام کو بتائے بغیر روزانہ کی بنیاد پر دوسرے ممالک میں بہت سے لوگوں کو ہلاک کررہے ہیں، ویب سائٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2001 سے 2019 تک امریکی لڑاکا طیاروں نے دنیا بھر کے ممالک میں 326000 میزائل اور بم گرائےجن میں عراق اور شام میں 152000 بم اور میزائل مارے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ، پچھلے 20 سالوں میں ، امریکی فضائیہ نے روزانہ اوسطا 42 بم اور میزائل استعمال کیے ہیں جن میں سے روزانہ 20 بم افغانستان میں گرائے ہیں،ان حملوں میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتی ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے جبکہ امریکی حکومت اور عالمی میڈیا عام طور پر ان ہلاکتوں کا تھوڑا سا تناسب بتاتے ہیں، دوسری طرف ان حملوں کے بارے میں بیان کیے جانے والے اعداد وشمار حقیقت پر مبنی نہیں ہوسکتے اس لیے کہ ان میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعےکیے جانے والے حملے شامل نہیں ہیں۔
ان اعداد وشمار میں وہ ہزاروں فضائی آپریشن اور بم دھماکے بھی شامل نہیں ہیں جن کے بارے میں امریکہ کا دعوی ہے کہ غلطی سے ہوئے ہیں جبکہ امریکی فوج نے صرف 2016 میں 456 حملے ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ حملے کیے جن کے بارے میں کوئی رپورٹ پیش نہیں کی جاتی ہے،۔
سائٹ نے مزید لکھا ہے کہ امریکی فضائیہ کی رپورٹوں اور جنگی زون کے اعلانات کا جائزہ لئے بغیر اور ہدف بنائے گئے ممالک سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر ہلاکتوں کی گنتی کے بغیر امریکی رہنماؤں کے ذریعہ دوسرے ممالک میں کی جانے والی ہلاکتوں اور تباہی سے امریکی عوام اور عالمی رائے عامہ بے خبر ہیں جبکہ دوسری طرف فضائیہ کی اطلاعات کا جائزہ لے کر فضائی حملوں سے ا ہونے والی تباہی کی واضح تصویر ملنا ناممکن ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت نے مساجد اور مزارات میں اعتکاف کے متعلق فیصلہ بدل دیا
?️ 3 مئی 2021لاہور ( سچ خبریں ) پنجاب حکومت نے 10 اضلاع کی مساجد
امریکہ کی یوکرین کے لیے نئے امدادی پیکج کی تیاری
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی حکام کے مطابق اس ملک کی حکومت یوکرین کی
مارچ
اومیکرون کے بارے میں 10 اہم نکات
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:اومیکرون نامی نئی کورونا کی قسم کو تشویشناک قرار دیا گیا
دسمبر
روپے کی قدر میں بہتری، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 17 پیسے سستا
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلسل 3 سیشنز میں ڈالر کے مقابلے میں روپے
اکتوبر
بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
جنوری
ہسپتال میں سلمان رشدی کی تازہ ترین صورتحال
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے آیت شیطانی کے مرتد مصنف سلمان رشدی
اگست
19 سال سے زائد افراد کو کورونا ویکسی نیشن لگایا جائے گا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی نے 19 سال سے
مئی
شام کے شمال اور مشرق میں امریکی فوجیوں کی وسیع نقل و حرکت
?️ 25 جولائی 2022شام کے مقامی ذرائع نے اس ملک میں امریکی غیر قانونی اڈوں
جولائی