🗓️
سچ خبریں:روسی صدر کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں داعش کے 2 ہزار ارکان موجود ہیں جو نسلی مذہبی اختلافات میں سرمایہ کاری کرکے وسطی ایشیا اور روس کے کچھ حصوں میں اثر و رسوخ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز مشترکہ مفادات کی حامل آزاد ریاستوں (سی آئی ایس) کے ورچوئل اجلاس میں خبردار کیا کہ داعش کے تقریبا 2000 ارکان شمالی افغانستان میں مقیم ہیں جن ان کا مقصد وسطی ایشیا اور روس کے کچھ حصوں میں گھسنا ہے۔
پوٹن کے مطابق داعش نے نسلی مذہبی اختلافات کا سہارا لیا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان کی صورت حال جو وسطی ایشیا اور مشترکہ مفادات کی حامل آزاد ریاستوں کے لیے خطرہ اور تشویشناک ہے جس کا مقابلہ کرنے کےلیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ روس کے علاوہ مشترکہ مفادات کی حامل آزاد ریاستوں میں تاجکستان ، قرقیزستان ، قزاقستان ، بیلاروس ، افغانستان ، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔
پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں طالبان کی موجودہ حکومت اس ملک میں وسیع نظریات کی عکاسی نہیں کرتی،یادرہے کہ روس کی آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ کلیکٹیو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (سی ایس ٹی او) سکیورٹی بلاک تاجک افغان سرحد پر جنگی مشقیں منعقد کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ مشقیں 22 اور 23 اکتوبر کومنعقد ہونے والی ہیں،قابل ذکر ہے کہ روس کے زیر قیادت اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کاسٹو میں تاجکستان ، قرقیزستان ، قزاقستان ، آرمینیا اور بیلاروس شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیب ترامیم کیس: ثابت کرنا ہو گا کہ ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں یا نہیں، سپریم کورٹ
🗓️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہے کہ نیب
فروری
کیا فلسطین قطر 2022 ورلڈ کپ جیتے گا؟
🗓️ 7 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، یہ وہ جملہ ہے
دسمبر
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اہم عہدہ مل گیا
🗓️ 7 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں شاہ
جنوری
صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت
🗓️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی
دسمبر
گینٹز کی نیتن یاہو سے سیاست چھوڑنے کی اپیل
🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے اس حکومت کے وزیر اعظم سے
مئی
بحران کا شکار فوج؛ صہیونی معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لانے والے فاشسٹ فوجی
🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:اگرچہ تشدد اور جرائم کی جڑیں جعلی صہیونی حکومت کی بنیادوں
دسمبر
فنڈز کی درخواست مسترد ہونے کے بعد 6 ہسپتالوں کی ’بندش‘ کا خدشہ
🗓️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن کی جانب سے وفاقی وزارت صحت
نومبر
اسماعیل ہنیہ کے قاتل کے بارے میں ایکسیوس کا دعویٰ
🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: Axios ویب سائٹ نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے
اگست