?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے تازہ ترین جرم میں شہر خانیونس کے مغرب میں بے گھر افراد کے خیموں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اس بمباری کے نتیجے میں، جس نے براہ راست بے گھر افراد کی رہائش کے خیموں کو نشانہ بنایا، متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔
خانیونس میں بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری میں 8 سالہ بچے کی شہادت
صیہونی حکومت کے خان یونس کے علاقے المواصی میں بے گھر افراد کی رہائش گاہ پر وحشیانہ حملے میں ایک 8 سالہ فلسطینی بچے امل یاسر عمر نے شہادت پائی۔
بعض رپورٹس کے مطابق اس وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 2 فلسطینیوں بشمول ایک بچے نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو کر شہادت پائی۔
طبی ذرائع نے ان حملوں میں مزید 14 غیر فوجی افراد کے زخمی ہونے اور زخمیوں کو طبی مراکز منتقل کرنے کی اطلاع دی ہے۔
گزشتہ روز، غزہ کی پٹی پر قابض صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں کے تسلسل میں، ایک ڈرون نے غزہ شہر کے مرکز میں الیرموک اسٹیڈیم کے سامنے بے گھر افراد کی رہائش کے خیمے کو براہ راست نشانہ بنایا۔
طبی ذرائع کے اعلان کے مطابق، اس حملے میں 10 سے زائد فلسطینی بشمول متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوئے اور دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ یہ خیمہ الوفاء کیمپ کے قریب اور الوحدہ اسٹریٹ کے علاقے میں واقع تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ پر ’ڈرافٹس‘ فیچر کی آزمائش
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف
جون
رواں سال کے آغاز سے مغربی کنارے میں فلسطینی شہداء کی تعداد
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنین میں حماد ابو
ستمبر
پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے وزیر اعظم کا اہم بیان
?️ 18 ستمبر 2021دوشنبے(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے دوشنبے میں آر ٹی وی کو
ستمبر
کیا 2030میں دنیا ختم ہوجائے گی؟ جانئے اس رپورٹ میں
?️ 16 جولائی 2021نیویارک( سچ خبریں) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں
جولائی
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک
?️ 23 اگست 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی
اگست
تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا جھٹکا دیا
?️ 11 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر
دسمبر
جنوبی ایشیاء میں تنازعات کسی بھی وقت قابو سے باہر ہوسکتے ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
?️ 1 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد
جون
پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کا افغانستان ادویات بھجوانے کا فیصلہ
?️ 8 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دوا ساز کمپنیوں نے انسانی ہمدردی کی
دسمبر