?️
سچ خبریں:عراق کی النجبا تحریک نے عراق شام کی سرحد پر الحشد الشعبی کی سرحدی چوکیوں پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ کرنے والے اور ان کے سہولت کار مزاحمتی تحریک کے سخت انتقام کے لیے تیار رہیں۔
عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عراقی سرحد پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے اور زور دیا ہے کہ عراقی مزاحمت اس حملے کو جواب کے بغیر نہیں چھوڑے گی،النجبا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایک ایسے وقت میں جب ہمارے وطن عزیز کو کئی میدانوں میں میں خطرناک مسائل درپیش ہیں ، امریکی قابض افواج عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے اقدامات میں توسیع کر رہی ہیں اور اس سرزمین پر حملہ کرنے کے علاوہ ، اس میں اپنی افواج کی تعداد میں بھی مزید اضافہ کررہی ہیں ، انہوں نے شہروں کے اندر دفاعی نظام نصب کیا ہے اور سکیورٹی اور سیاسی امور میں مداخلت کررہے ہیں ۔
عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا نے الحشد الشعبی کے جوانوں کو نشانہ بنانے والے امریکی قابضین کے نئے جرم کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان مجاہدین کا کام وہابیت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے عراق کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ، اپنے بیان کے اختتام پر ، النجبا نے زور دے کر کہا کہ دشمنوں کے جرائم مجاہدین کے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قابضین کو ملک بدر کرنے کے عزم میں اضافہ کرتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ اس جرم کے خلاف مزاحمتی تحریک ایک سخت اور مناسب ردعمل دکھائے گی اور مجرموں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
انھوں نے کہا کہ انتقام کے وقت اس جرم کو انجام دینے اوران کے سہولت کاروں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا،یادررہے کہ گذشتہ رات عراق کے پارلیمانی اتحاد الفتح کے رہنما ہادی العامری نے مصطفی الکاظمی کو لکھے گئے خط میں لکھا کہ امریکی دعووں کے برخلاف الحشد الشعبی کی سرحدی چوکیوں کو عراق کے اندر نشانہ بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر پینٹاگون کا یہ دعویٰ ہے کہ امریکہ اور عراقی سکیورٹی فورسز نے حملے میں کردار ادا کیا ہے تو یہ ایک خطرناک واقعہ ہوسکتا ہے جوعراقی فوج کے اتحاد اور یکجہتی کو ختم کرسکتا ہے،واضح رہے کہ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے گذشتہ رات (جمعہ کو) شام – عراق سرحد پر مزاحمتی اڈے پر امریکی لڑاکا طیاروں کے حملے کی نئی تفصیلات جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دو ایف 15 جنگی طیاروں نے سات میزائلوں کے ذریعہ فائر کیے گئے جنہوں نے 11 کو چوکیوں کونشانہ بنایا ۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پورے خطے کو متحد ہونا چاہیے: حزب اللہ
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمان میں حزبالله کے سینئر نمائندے حسن فضلالله نے دوحہ
دسمبر
عرب لیڈروں کی ایران کے ہم پلہ ہونے کی کوشش
?️ 3 جون 2021سچ خبریں:اایک امریکی سینیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک کے
جون
مغربی کنارے کا انتفاضہ صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے نابلس میں دو فلسطینی نوجوانوں
جولائی
شہباز گل ضمانت پر رہا
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں
ستمبر
سرینگر :عارضی ملازمین کا ریگولرائزیشن کیلئے احتجاج
?️ 11 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
کورکمانڈر بہاولپور کا وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ، زخمی خواتین، بچوں اور شہریوں کی عیادت
?️ 6 مئی 2025بہاولپور (سچ خبریں) کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے بہاول
مئی
مقبوضہ علاقوں میں امریکی سفیر کے متنازعہ موقف پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطین میں تعینات
فروری
ایران کا شام کے خلاف امریکی پابندیاں ہٹانے پر زور
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: نورسلطان میں 18ویں بین الاقوامی تھریشولڈ میٹنگ کے دوسرے دن
جون