?️
سچ خبریں:یمنی شہر مأرب کے باخبر ذرائع نے القاعدہ دہشت گرد گروہ کے درجنوں دہشت گردوں کی شہر میں منتقلی کی اطلاع دی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی شہر مأرب کے باخبر ذرائع نے منگل کے روز یمنی پریس ایجنسی کو بتایا کہ سعودی جارح اتحاد کی افواج القاعدہ دہشت گرد گروہ کے درجنوں ارکان کو سعودی عرب سے شہر لے آئی ہیں،ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کی اتحادی افواج نے القاعدہ دہشت گرد گروہ کے درجنوں عسکریت پسندوں کو بشمول افغانیوں کے غیر ملکیوں کو اس شہر میں لائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فورسز کو تین بڑی مسافر بسوں کے ذریعے مأرب پہنچایا گیا جو یمن اور سعودی عرب کے درمیان الودیعہ سرحدی گزرگاہ سے داخل ہوئے،ان ذرائع کے مطابق ان دہشگردوں کی استقبالیہ تقریب مأرب کے مشرق میں واقع عبیدہ صحرا میں شبوان علاقے میں اصلاح پارٹی کے رہنما شیخ علی بن حسن بن غریب کے گھر پر منعقد ہوئی۔
یمنی پریس ایجنسی نے مزید کہا کہ اتحادی افواج کا داعش اور القاعدہ عناصر کو یہاں لاناکوئی نئی بات نہیں ہے،کیونکہ پچھلے پانچ سالوں سے سعودی قیادت والی اتحادی افواج نے زیادہ تر تنازعات کے لیے انھیں کا سہارہ لیا ہے۔
بین الاقوامی اور مقامی رپورٹوں میں یمن کی مسلح افواج اور عوامی کمیٹیوں کے خلاف لڑائی میں اتحادی فوجیوں کے ساتھ القاعدہ افواج کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،یہ دہشت گرد گروہ سعودی عرب اور اخوان المسلمین کا ایک ہتھیار ہیں جنہیں اتحادی افواج نازک حالات میں استعمال کرتی ہیں، مارب شہر کے ذرائع نے بتایا کہ اتحادی افواج تیزی سے القاعدہ اور داعش پر انحصار کر رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہمارے خلاف اقتصادی جنگ ناکام ہو چکی ہے: پیوٹن
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو کہا کہ
ستمبر
نیتن یاہو اپنے آپ کو بچانے کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے؟
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے ایک تقریر میں
نومبر
یوکرائن بحران اور آزاد دنیا کا دوغلہ پن
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن میں پیش آنے والے واقعات نے آزادی اور انسانی حقوق
مارچ
کورونا: 26 ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد
?️ 13 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ
جون
یورپ میں نیٹو کی سب سے بڑی فضائی مشق کا آغاز
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی 250 طیاروں اور 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کی
جون
مستحق سیلاب متاثرین میں اب تک 50 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے
?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا
ستمبر
کیا یہ آزادی بیان ہے؟
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب کے
جولائی
معیشت کے اعتبار سے پاکستان کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔احسن اقبال
?️ 2 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ
جون