حماس کا سعودی حکام سے مطالبہ

حماس

🗓️

سچ خبریں:حماس ایک ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ریاض کو سعودی عرب اور اس کے عوام کے لئے محمد الخضری اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے نہ کہ تشدد کا نشانہ بنانا چاہئے۔
حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے اس بات پر زور دیا کہ اس تحریک کے ایک رہنما محمد الخضری ، ان کے بیٹے اور دیگر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ سعودی جیلوں میں قید کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے،حماس کی نیوز ویب سائٹ نے برہوم سے نقل کیا ہے کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ انھوں نے سعودی عرب اور اس کے عوام کے لئے جوخدمات انجام دیں ہیں ان پر انھیں اعزاز دیا جائے نہ کہ گرفتار کرکےتشدد کا نشانہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے کوئی جرم نہیں کیا ، حماس کے ترجمان نے یہ کہتے ہوئے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان تمام لوگوں کو رہا کیا جائے، اس بات پر زور دیا کہ ان افراد کی رہائی اور ان کے اہل خانہ کے پاس ان کی واپسی سعودی حکام کا اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے،یادرہے کہ اس سلسلے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حال ہی میں سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاض میں اس تنظیم کے نمائندے الحضری اور ان کے بیٹے ہانی کو رہا کریں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ  سعودی عرب میں زیر حراست 83 سالہ فلسطینی شہری الخضری کی بیماری کے سلسلہ میں سعودی حکومت کی لا پرواہی کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ الخضری کو 4 اپریل 2019 کو سعودی حکام کے ذریعہ من مانی طور پر گرفتار کرنے سے قبل ان کی پروسٹیٹ کینسر کی سرجری ہوئی تھی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ بھی کہا کہ الخضری حال ہی میں اپنے دائیں ہاتھ اور کچھ انگلیوں کو ہلا نہیں سکتے ہیں اور وہ اپنے بیٹے کی مدد سے اپنا کام کر تے ہیں، واضح رہے کہ سن 2019 میں سعودی عرب نے بغیر کسی قانونی وجہ کے 68 فلسطینیوں اور اردنی باشندوں کو حراست میں لیا جن میں الخضری بھی شامل ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

رواں سال میں غزہ میں اقوام متحدہ کے کتنے اہلکار مارے گئے ہیں؟

🗓️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ۲۰۲۳ میں

آخر کار یورپ نے روس کی توانائی سے وابستگی پر قابو پالیا

🗓️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بریل کا دعویٰ

شمالی شام پر حملے دہشتگردوں کے فائدے میں ہیں:آیت اللہ خامنہ ای

🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ

صیہونیوں کی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے سر توڑ کوشش

🗓️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام

متعدد انتخابات کا انعقاد اسرائیل کے لیےنا درست اور نقصان دہ ہے: ہرزوگ

🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے صدر Yitzhak Herzog نے کل جمعرات کو

ترکی کی جانب سے شامی مسلح اپوزیشن کی حمایت جاری

🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: ورلڈ اکانومی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزنے اعلان کیا ہے کہ آنکارا یکطرفہ

تل ابیب یروشلم میں کیا کرنا چاہتا ہے؟

🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں:آج کے اجلاس میں صیہونی حکومت کی کابینہ نے فلسطینی اتھارٹی

بیرون ملک بھیک مانگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے بل سینیٹ میں پیش

🗓️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے بھیک مانگنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے